مرکزی حکومت سے حج کوٹہ میں اضافہ کا مطالبہ - عمر عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-11

مرکزی حکومت سے حج کوٹہ میں اضافہ کا مطالبہ - عمر عبداللہ

چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداﷲ خانگی ٹور آپریٹرس کے حج کوٹہ میں اضافہ کا مسئلہ مرکزی حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے ۔ انہوں نے آج یہاں خانگی ٹور آپریٹرس اسوسی ایشن کو تیقن دیا کہ میں آپ کے حج کوٹے میں اضافہ کا مسئلہ حکومت ہند کے ساتھ اٹھاؤں گا۔ ایسا کرنے سے جاریہ سال ریاست کے زیادہ عازمین حج مکہ و مدینہ کے مقدس شہروں کی زیارت کر سکیں گے اور عمرہ ٹور آپریٹراسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر نے انہیں بتایاکہ وہ اس ضمن میں وزیر خارجہ سلمان خورشید سے بات چیت کریں گے اور خانگی ٹور آپریٹرس کیلئے حج کوٹہ میں اضافہ کا مسئلہ اجاگر کریں گے تاکہ 2013ء میں عزم حج رکھنے والے زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں