عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا عملی سیاست میں داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-30

عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا عملی سیاست میں داخل

علیحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کرنے والی عثمانیہ یونیورسٹی طلباء جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے خود کو ایک سیاسی پارٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلباء جے اے سی نے اعلان کیا کہ 17 ستمبر کو عثمانیہ یونیورسٹی کے احاطہ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں علیحدہ سیاسی جماعت کا قیام کا اعلان کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں پارٹی کانام اور اس کی پالیسی بھی عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ عثمانیہ یونیورسٹی جے اے سی نے فیصلہ کیا کہ مجالس مقامی کے انتخابات میں ان کی نئی پارٹی حصہ لے گی تاکہ تلنگانہ کے اضلاع میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا جاسکے۔ ابتداء میں محبوب نگر، ورنگل، رنگاریڈی، نظا مآباد اور نلگنڈہ کی 10گرام پنچایتوں میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بہت جلد پنچایت راج انتخابات کا انعقاد عمل میں آئے گا جس کی تیاریاں تمام جماعتوں نے شروع کردی ہیں۔ طلباء جے اے سی نے اعلان کیا کہ تلنگانہ تحریک میں شامل جماعتوں ٹی آرایس، بی جے پی، سی پی آئی اور دیگر سے ان کی پارٹی کوئی انتخابی مفاہمت نہیں کرے گی۔ 10جولائی سے ضلع واری اجلاسوں کا آغاز ہوگا جبکہ 20جولائی کو رکنیت سازی مہم شروع کی جائے گی۔

osmania university students in politics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں