شب برات کے موقع پر مالیگاؤں میں سخت سیکوریٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-24

شب برات کے موقع پر مالیگاؤں میں سخت سیکوریٹی

شمالی مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے بافندوں کے اس ٹاون میں کل شب برات کے پیش نظر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے یہاں یہ بات بتائی۔ 8؍ستمبر2006ء کو اس ٹاون میں سلسلہ وار دھماکوں کی وجہہ سے 35افراد ہلاک ہوگئے، یہ دھماکے شب برات کے موقع پر ہوئے تھے۔ اس رات کو مسلمان قبرستانوں کو جاتے ہیں اور پھول نذر کرتے ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس یوگیش چوان نے کل یہاں بتایاکہ زائد سکیورٹی فورس شہر میں متعین کردی گئی ہے جس میں اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس (ایس آر پی ایس) کے پلاٹون شامل ہیں۔ مختلف قبرستانوں کے قریب بھی پولیس احتیاطی طورپر متعین کردی گئی ہے۔ یوگیش چوان نے کہاکہ مالیگاؤں میں دوسرے مقامات کے گداگروں اور بھیک مانگنے والوں کے داخلہ پر امتناع عائد کردیا گیا ہے۔ یہ بھکاری خیرات حاصل کرنے کیلئے یہاں آتے ہیں جو کہ اس موقع پر مسلمان دیتے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے اور ایک واچ ٹاور کی تنصیب عمل میں آئی ہے۔ جبکہ 8مقامات کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور موٹر گاڑیوں کی احتیاطی طورپر تنقیح کی جارہی ہے۔ چوان نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ قبرستانوں کو آنے والے افراد کی تنقیح کی جائے گی۔ ایڈیشنل ایس پی سنیل کادراسا نے امن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا اور ارکان پر زوردیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ اشتراک و تعاون کریں تاکہ امن برقراری میں مدد ملے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں