حکومت کیرالہ - مسلمانوں کی شادی کی عمر کے مراسلہ پر نظرثانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-27

حکومت کیرالہ - مسلمانوں کی شادی کی عمر کے مراسلہ پر نظرثانی

مسلمانوں کی شادی کی عمر کے بارے میں حکومت کیرالا کے حالیہ مراسلہ سے کیرالا میں گرما گرم مباحث کا آغاز ہوگیا تھا۔ چیف منسٹر اومن چنڈی نے آج کہاکہ حکومت اس پر نظر ثانی کرے گی اور حکمنامہ کے حقیقی جذبہ کی وضاحت کی جائے گی، جس کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا ہوگئی ہیں اور جس کی غلط تاویل کی گئی ہے۔ وہ مراسلہ کے بارے میں جواب دے رہے تھے۔ یہ مراسلہ ریاستی حکومت مقامی کے محکمہ کی جانب سے جاری کیاگیا تھا جس میں سیول عہدیداروں کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ مسلم لڑکیوں کو جن کی عمر 16 سال سے زیادہ ہو، قانون طورپر درست رجسٹر کریں۔ اومن چنڈی نے کہاکہ مراسلہ کا مقصد مسلمانوں کی شادی کی عمر(خواتین کی صورت میں 18 سال اور مردوں کی صورت میں 21سال) شادی کی عمر میں کمی کرنا نہیں ہے۔ تاہم مراسلہ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور ضروری وضاحتیں پیش کی جائیں گی کیونکہ اس سے غلط فہمیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس مراسلہ کا مقصد مسلمانوں کی شادی کی عمر کم کرنا نہیں ہے بلکہ ان تمام کو راحت رسانی کرنا ہے جو پہلے ہی سے شادی شدہ ہیں۔ مراسلہ کی دفعات آئندہ کی شادیوں پر نافذ العمل نہیں ہیں۔ تاہم اومن چنڈی نے مراسلہ سے مکمل طورپر سبکدوشی کا امکان مسترد کردیا۔ بائیں بازو کی پارٹیوں اور ان کی خواتین اور نوجوانوں کی تنظیموں نے مراسلہ کی سختی سے مخالف کرتے ہوئے الزام عائدکیا ہے کہ اس کا مقصد شادی کی عمر میں کمی کرنا ہے اور یہ پارلیمنٹ کی قانون سازی پر سپریم کورٹ کے اس موضوع پر احکام سے انحراف ہے۔

Kerala government to have re-look at circular on Muslim wedding age

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں