Any attempt to revoke Article 370 will be over our dead bodies: Omar Abdullah
چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداﷲ نے آج یہ اعلان کیا کہ دستور کی دفعہ 370 کی تسنیخ کسی بھی صورت میں ممکن نہیں ہے۔ اس مسئلہ پر کسی بھی شخص کی جانب سے ایسی تنقیح کی کوئی بھی کوشش، ہماری نعشوں پر کرنی ہوگی۔ بی جے پی قیادت پر اس کا نام لئے بغیر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر کو خصوصی موقف فراہم کرنے والی دفعہ 370 کی تنسیخ کیلئے ایک جھوٹا ہوا کھڑا کیا جارہا ہے۔ جیسے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں، مسئلہ پر اس پارٹی(بی جے پی) کو عوام کو دھوکہ دینے کی عادت ہوگئی ہے۔ " ہم یعنی جموں وکشمیر کے عوام، صاف طورپر" اُن لوگوں سے" کہہ دیتے ہیں کہ دفعہ 370 کی تنسیخ قطعاً ممکن نہیں ہے اور اس حساس مسئلہ پر کسی بھی شخص کی کوئی بھی کوشش، ہماری نعشوں پر ہوگی"۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی نے مرکز میں اپنے ساڑھے چھ سالہ دور حکومت کے دوران ایک مرتبہ بھی اس مسئلہ پر بات نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ "جب انتخابات قریب آتے ہیں تب ہی بی جے پی، دفعہ 370 کا مسئلہ اٹھاتی ہے"۔ عمر عبداﷲ نے اپنی گھن گرج کے دوران اس پارٹی کو چیلنج کیا کہ وہ دفعہ 370 کو ہاتھ لگاکر دیکھ لے۔ اس دفعہ کے تحت مرکزکے ساتھ جموں و کشمیر کا تعلق قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس، ریاست۔ مرکز تعلقات کو کمزور کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔ چیف منسٹر جموں و کشمیر، بنی ہل۔ قاضی گنڈ ریلوئے لائن کے افتتاح کے بعد وزیراعظم منموہن سنگھ اور صدرنشین یوپی اے سونیاگاندھی کی موجودگی میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر اور یونین آف انڈیا کے درمیان تعلقات دفعہ 370کے ذریعہ اس وقت کے وزیراعظم جموں و کشمیر شیخ عبداﷲ مرحوم اور اُس وقت کے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو آنجہانی نے قائم کئے تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں