اترکھنڈ تباہی - بچاؤ کارکنان اپنے مشن کے اختتام کے قریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-29

اترکھنڈ تباہی - بچاؤ کارکنان اپنے مشن کے اختتام کے قریب

اترکھنڈ تباہی کے 13روزہ بعد بچاؤ کارکنان آج اپنے زبردست مشن کے اختتام کے قریب پہنچ گئے جیسا کہ ہرشیل سیکٹر کا مکمل طورپر تخلیہ کرادیا گیا اور انہوں نے بدریناتھ میں قطعی کوشش میں جٹے ہیں جہاں لگ بھگ 1400 افراد ہنوزپھنسے ہوئے ہیں۔ 15جون کو اس پہاڑی ریاست میں بے تحاشہ بارشوں کے بعد پیش آئے سیلابوں اور زمینی تودے کھسکنے کے واقعات میں اب بھی 3,000 لوگ لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ چنانچہ دورہ کنندہ فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے دلاسہ دیا کہ ان کے دستے اور آئی اے ایف کے جوان اپنے آپریشنس پھنسے ہوئے آخری شخص کو بچانے تک جاری رہیں گے۔ جنرل سنگھ نے گاؤچر میں اپنے آفیسرز اور فوجیوں کے ساتھ رابطے کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایاکہ "ہماری سعی اپنے تمام شہریوں کو ڈھونڈنا، چاہے وہ جہاں کہیں ہوں، اور انہیں بچاکر نکالنا ہے"۔ مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے جو اس ریاست میں تباہی کے بعد سے دوسری مرتبہ دہرہ دون کے دورے پر تھے کہا کہ ملبے میں ہنوز پھنسے اور لاپتہ لوگوں کو ڈھونڈنے کیلئے جاری کئی ایجنسیوں کے آپریشنس میں بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ ایس ششی دھر ریڈی وائس چیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے کہاکہ ابھی تک 1,04,095 افراد بچالئے گئے ہیں۔

Uttarakhand: Harsil fully evacuated, 1,400 still stranded in Badrinath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں