سپریم کورٹ کی ہدایت - پنچایت انتخابات پانچ مراحل میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-29

سپریم کورٹ کی ہدایت - پنچایت انتخابات پانچ مراحل میں

سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے پروگرام میں جمعہ کو تبدیل کردیا ہے۔ عدالت نے ریاستی الیکشن کمیشن کو پنچایت انتخابات 11جولائی سے 5مرحلے میں کرانے کی ہدایت دی ہے۔ جسٹس اے کے پٹنائک اور جسٹس رنجن گوگوئی کی بنچ نے ہدایت کی کہ یہ انتخابات 22,19,15,11 اور 25 جولائی کو ہوں گے اس سے پہلے ریاست میں پنچایت انتخابات 2 جولائی سے 3مرحلے میں ہونے تھے۔ سپریم کورٹ نے ہر مرحلے کے انتخابات کیلئے اوسطاً 35ہزار سکیورٹی فراہم کرنے کی ریاستی حکومت کو ہدایت دی اور کہاکہ باقی ضرورت مرکزی حکومت کی طرف سے سکیورٹی فورسز سے پوری کی جائے گی۔ ججوں نے اپنے حکم میں کہاکہ ہم نے انتخابات کے پروگرام میں تبدیلی کی ہے اور یہ 5مرحلے میں 11 سے 25 جولائی کے دوران ہوں گے متعلقہ اتھاریٹی اس حکم کے مطابق ہی ساری دیگر نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ عدالت نے ریاستی الیکشن کمیشن کی درخواست پر یہ حکم دیا ہے۔ کمیشن نے پنچایت انتخابات کیلئے مناسب تعداد میں سکیورٹی فورسسز فراہم کرنے کیلئے ریاست اور مرکز کو ہدایات دینے کی درخواست کرتے ہوئے یہ درخواست دائر کی تھی۔ کمیشن کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں مناسب سکیورٹی فراہم نہیں ہونے کی صورت میں تشدد سے پاک انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے عدالت نے 26 جون کو اس درخواست ریاست میں پنچایت انتخابات کرانے کیلئے سکیورٹی کی ضرورت کے سوال پرمرکزی اور مغربی بنگال حکومت سے جواب طلب کئے تھے۔ ادھر ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں پولنگ پرامن ہوگا کیونکہ ریاست میں منصفانہ انتظامیہ ہے جو پچھلے بایاں محاذ حکومت کے برعکس ہے۔ ممتا نے کہا کہ پنچایت انتخابات کروائے جایں گے اور دیہی لوگوں کے حقوق کا انتخاب کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر انتخابات نہیں کرائے گئے تو ترقی کے کام رکاوٹ پیدا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پی ایم اور اپوزیشن ہار کے ڈر سے اس میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔

Supreme Court orders five phase panchayat polls in West Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں