اترپردیش کابینہ اجلاس - طبی تعلیم اور سیاحت کے شعبوں سے متعلق اہم فیصلے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-18

اترپردیش کابینہ اجلاس - طبی تعلیم اور سیاحت کے شعبوں سے متعلق اہم فیصلے

اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو کی صدارت میں آج یہاں ریاستی کابینہ کی میٹنگ ہوئی جس میں اعلیٰ طبی تعلیم کے شعبہ میں نجی سرمایہ کاری کو متاثر کرنے کیلئے انسینٹیو اسکیم کو منظوری دی گئی۔ اسی طرح جگدیش پور (امیٹھی) میں محکمہ سیاحت کی اراضی پر قائم اور ریاستی سیاحت ترقیاتی کارپوریشن کی جانب سے چلئاے جارہے "راہی سیاحتی رہائش" کی 3ایکڑ اراضی اور یوپی ایس آئی ڈی سی سے سیاحت محکمہ کے ذریعہ لی جانے والی اضافی2 ایکڑاراضی کو ملا کر کل 5ایکڑ اراضی 99سال کی لیز پر ایک روپے کے علامتی لیز رینٹ پر سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے قیام کیلئے دینے یک تجویز کو بھی منظوری دے دی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر متعدد اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ آگرہ میں تاج گنج وارڈ اور تاج کی طرف جانے والے اہم راستوں کی بلند کاری اور تزئین کاری کیلئے تاج گنج پروجکٹ کی عمل آوری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نے ضلع فیروزآباد کی تحیصل ٹنڈلا میں کری کپا(ہرن گاؤں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک) تاج بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کیلئے منتخب مقام کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے جگدیش پور ضلع امیٹھی میں محکمہ سیاحت کی زمین پر قائم اور اترپردیش ریاستی سیاحتی ترقیاتی کارپوریشن کی جانب سے چلائے جارہے راہی سیاحتی رہائشی گھر احاطے کی 3ایکڑ زمین اور یوپی ایس آئی ڈی سی سے محکمہ سیاحت کے ذریعہ لی جانے والی اضافی2ایکڑ زمین کل 5ایکڑ زمین 99سال کے پٹے پر ایک روپے کے علامتی لیز رینٹ پر سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کے قیام کیلئے دئیے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ انسٹی ٹیوٹ مرکزی اسکیم کے تحت قائم کیا جائے گا۔ یہ ملک کا 22 واں سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ ہوگا۔ یہ ادارہ 100فیصد اقامتی ہوگا اور اس کے ساتھ ایک ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ادارہ ایک سوسائٹی کے ذریعہ چلایا جائے گا، جس کے صدر، سکریٹری، پرنسپل سکریٹری سیاحت اترپردیش حکومت ہوں گے۔ کابینہ نے طبی تعلیم کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کے لئے انسنٹیو اسکیم کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اسکیم کے تحت نجی شعبے میں میڈیکل کالجوں کے قیام اور اس سے متعلق اسپتالوں کیلئے ٹیکس اور رجسٹریشن محکمے کے نوٹیفکیشن 19 جنوری 2005ء کے مطابق اسٹامپ فیس میں مکمل رعایت دی جائے گی۔ نجی شعبے کے میڈیکل کالجوں کے قیام کیلئے ٹرم لون پر سود سبسیڈی دی جائے گی۔ غیر سہولت یافتہ منطقوں میں قائم ہونے والے نجی شعبے کے میڈیکل کالجوں میں 100 نشستوں کی داخلہ صلاحیت، پہلے بیچ کے طلباء کے داخلہ عمل مکمل ہوجانے کے بعد 10 کروڑ روپئے اور دوسرے سال کے داخلہ عمل مکمل ہوجانے پر 10 کروڑ روپئے کل 20کروڑ روپئے کی نقد مالیاتی امداد مہیا کرائی جائے گی۔ کابینہ نے "اترپردیش میں سنگین امراض کے مفت علاج کیلئے اصول و ضوابط 2013" کے نفاذ کی تجویزکو منظوری دیدی ہے۔ اس کے تحت کینسر، قلب، جگر اور گردے کے امراض کے متعلق مفت علاج کا بندوبست کیا گیا ہے۔ کابینہ نے اترپردیش کے زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کے مفاد کیلئے سال کے دوران فصلی قرض لینے والے تمام کاشتکاروں کو 3 لاکھ روپئے تک کے فصلی قرض پر موجودہ بندوبست کے مطابق 70.3 فیصد سود امداد کے ساتھ 7فیصد اورجوکاشتکار لئے گئے قرض کی ادائیگی وقت سے نہ کریں ان کو حکومت ہند کے منظور شدہ سود کی امداد کے علاوہ ریاستی حکومت سے ایک فیصد کی اضافی سود امداد کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں