ترکی - مظاہرین سے بطور یگانگت مزدور یونینوں کی ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-18

ترکی - مظاہرین سے بطور یگانگت مزدور یونینوں کی ہڑتال

ترکی میں مزدور یونین نے ملک میں مظاہرین سے اظہار یگانگت کے طورپر پیر کو ایک روزہ احتجاجی ہڑتال منائی۔ ترک وزیر داخلہ معمر گلیر نے اس ہڑتال کو "غیر قانونی" قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور ہڑتالیوں کو متنبہ کیا کہ سڑکوں پر اُتر نہ آئیں۔ دوسری جانب طاقت کا استعمال کرکے مظاہرین کو استنبول پارک سے باہر نکالنے کے خلاف انقرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال بن کیا جائے۔ ادھراتوار کو وزیراعظم رجب طیب اردگان نے اپنے لاکھوں حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا تھا کہ استنبول پارک سے مطاہرین کو نکالنا ان کی "ڈیوٹی" تھی۔ ترک وزیراعظم نے اپنے خلاف لگائے ان الزامات کو رد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا رویہ "آمرانہ "ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پارک سے مظاہرین کو نکالنے کیلئے ہفتے کی شام کارروائی شروع کی تھی جس میں لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور تیزدھار پانی کا استعمال کیا گیا۔ تقسیم اسکوائر کے ایک باغ کے مقام پر حکومت کے تعمیراتی منصوبہ کے خلاف لوگوں نے تقریباً دو ہفتے قبل مظاہرہ کیا تھا لیکن جلد یہ احتجاج پورے ملک میں پھیل گیا۔ وزیراعظم اردغان نے گذشتہ ہفتے مظاہرین کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا تھا کہ عدالت کا فیصلہ آنے تک وہ تعمیراتی منصوبے پر کام روک دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر عدالت کا فیصلہ حکومت کے حق میں آیا تو ایسی صورت میں بھی اس منصوبے کے بارے میں وہ "ریفرنڈم " کرائیں گے۔

Unions strike, protest to support Turkey activists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں