سعودی عرب - 3 جولائی کے بعد غیرقانونی قیام پر جیل کی سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-18

سعودی عرب - 3 جولائی کے بعد غیرقانونی قیام پر جیل کی سزا

ہندوستانی سفارت خانہ برائے سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو انتباہ دیا ہے کہ سعودی عرب میں اپنے ویزا کی مدت سے زیادہ قیام نہ کریں اور ایمرجنسی سرٹیفکٹ حاصل کرنے کے بعد فوری ملک سے روانہ ہوجائیں تاکہ قانون نطاقہ کے تحت تعزیری کاروائی سے بچ سکیں۔ سفارت خانہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مہلت کی مدت سے زیادہ قیام کرنے والے کو تعزیری کارروائی بشمول سزائے قید، جرمانہ اور دوبارہ داخلہ پر امتناع کے ساتھ ملک سے اخراج کا سامنا ممکن ہے۔ سفارت خانہ نے مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرنے والے تمام ہندوستانی شہریوں کو ایسی صورتحال سے بچنے اور سعودی عہدیداروں کی جانب سے دی ہوئی مہلت سے جس کا 3 جولائی 2013ء کو اختتام ہوجائے گا، استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے۔ سفارت خانہ کے بموجب ایسے تمام شہری جنہوں نے سفارت خانہ سے ایمرجنسی سرٹیفکٹ حاصل کیا ہے، ان کے اصل پاسپورٹ منسوخ کردئیے جائیں گے اور وہ ہندوستان کے باہر اپنے پرانے پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے کبھی سفر نہیں کرسکیں گے۔ چاہے وہ ان کے پاسپورٹس اس تاریخ کو کارآمد کیوں نہ ظاہر ہوں۔ کوئی بھی شخص جو اپنی ملازمیتیں سعودی عرب میں تبدیل کروانا چاہتا ہے اسے ضروری کارروائیوں کے بعد نئے پاسپورٹ حاصل کرنے ہوں گے۔ سفارت خانہ نے تمام ہندوستانی شہریوں پور زور دیا ہے کہ جنہوں نے سفارت خانہ کو ایمرجنسی سرٹیفکٹس کی درخواست دی تھی، ان کیلئے مقررہ تاریخ پر اپنے سرٹیفکٹس حاصل کرلیں۔ 20؍جون 2013ء سے پہلے یا اس دن سرٹیفکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں، سفارت خانہ نے کہا تھا کہ اس کے عہدیدار تیسری جانچ کریں گے اور ملک کے مختلف علاقوں میں تقسیم کرنے کیلئے دورے کریں گے تاکہ دیگر شہروں میں مقیم ہنوستانی شہریوں تک رسائی حاصل کرسکیں۔ 20مئی کو 75ہزار ہندوستانیوں نے ہندوستانی سفارت خانہ برائے سعودی عرب میں اور قونصل خانہ برائے جدہ میں اپنا رجسٹریشن کروایا تھا، ان کی کارروائی جاری ہے اور انہیں ایمرجنسی سرٹیفکٹس روانہ کردیا جائے گا۔ سعودی عرب میں 20لاکھ سے زیادہ ہندوستانی شہری برسر خدمت ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے بموجب جملہ 56734 درخواستوں کی کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔ ان میں سے 21331 افراد یوپی کیاور 3610 کیرالا کے ہیں۔

Indians overstaying visa in Saudi Arabia to face action: Indian Embassy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں