پاکستان میں عسکریت پسندانہ سرگرمیاں جہاد نہیں ہیں - حافظ سعید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-18

پاکستان میں عسکریت پسندانہ سرگرمیاں جہاد نہیں ہیں - حافظ سعید

لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید نے ایک "فتوی" دیتے ہوئے کہا کہ اندرون پاکستان، عسکریت پسند سرگرمیوں کو "جہاد" کا حصہ متصور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے دہشت گردوں سے خواہش کی کہ وہ ملک میں حملے کرنے سے باز رہیں۔ حافظ سعید نے ایک بیان میں الزام لگایا کہ "پاکستان میں عسکریت پسندانہ سرگرمیاں" جہاد کے زمرہ میں نہیں آتیں۔ میں، تمام جہادی تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اندرون پاکستان حملے نہ کریں کیونکہ یہ جہاد نہیں ہے ۔ امریکہ اور ہندوستان، ان تنظیموں کی سگرمیوں سے فائدہ اٹھار رہے ہیں۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ جنوبی مغربی صوبہ بلوچستان میں، ممنوعہ لشکر جھنگوی اور بلوچستان لبریشن آرمی کے حملوں کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں حافظ سعید نے یہ بات کہی ہے۔ جماعت الدعوۃ کا صدر حافظ سعید، ممبئی حملوں(نومبر 2008) کا سازی ہے۔ گذشتہ شنبہ کو بلوچستان لبریشن آرمی نے بانی پاکستان محمد علی جناح کی تاریخی قیام گاہ (زیارات) پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا تھا۔ مذکورہ عمارت میں محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری ایام گذارے تھے۔ اس حملہ میں ایک پولیس جوان ہلاک ہوگیا تھا۔ اس حملہ کے چند ہی گھنٹوں بعد لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں نے ویمنس یونیورسٹی کی ایک بس کو دھماکہ سے اڑادیا اور کوئٹہ میں ایک ہسپتال پر حملہ کردیا۔ 25افراد ہلاک ہوگئے جن میں 14طالبات اور 4نرسیں شامل تھیں۔ حافظ سعید نے دعویٰ کیا کہ امریکہ، ہندوستان اور مغرب، پاکستان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ "یہ ممالک" اپنے مفادات حاصلہ کیلئے مختلف مسالک کے مابین داخلی جھگڑے چاہتے ہیں"۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ دیگر گروپوں کو جماعت الدعوۃ کے خلاف صف آرا کرنے کی کوشش جاری ہیں۔ حافظ سعید نے کہاکہ "ہماری طاقت اتحاد میں ہے نہ کہ آپسی جھگڑوں میں تاہم مسلمانوں کو اپنی آزادی کی برقراری کیلئے جہاد جاری رکھنا ہوگا"۔

Militant activities within Pakistan not jihad: Hafiz Saeed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں