جی-20 کانفرنس - امریکہ و برطانیہ نے عالمی قائدین کی جاسوسی کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-18

جی-20 کانفرنس - امریکہ و برطانیہ نے عالمی قائدین کی جاسوسی کی

امریکی جاسوسی کے راز افشاء کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن نے نگرانی سے متعلق مزید راز افشا کردئیے۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ نے مشترکہ طورپر 2009ء کی جی 20 کانفرنس میں عالمی قائدین کی جاسوسی کی تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسنوڈن نے امریکی جاسوسی سے متعلق مزید دستاویزات برطانوی اخبار کے حوالے کردئیے۔ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ نے 2009ء کی جی 20کانفرنس میں عالمی لیڈروں کی جاسوسی کیلئے خاص انتظامات کئے۔ برطانوی حکومت نے غیر ملکی رہنماؤں کےئلے کئی خاص انٹرنیٹ کیفے بنائے جہاں نگرانی کے خاص آلات نصب کئے گئے۔ جاسوسی کے اس پروگرام میں عالمی قائدین کی فون کالز اور ای میلز کی نگرانی شامل تھی۔ اس پروگرام میں صدر روسی دیمتری میدویدیف اور ترکی کے وزیر خزانہ کی خاص طورپر جاسوسی کی گئی تھی۔ دستاویزات میں مزید کہا گیا کہ امریکی خفیہ ایجنسی کا لندن آفس برطانوی مواصلاتی ادارے سے مل کر کام کرتا ہے۔ اسنوڈن کے ان نئے انکشافات پر امریکی انتظامیہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ ادھر امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی ( این ایس اے) نے 2012ء میں لاکھوں کی تعداد میں ٹیلی فون کالز کا ریکارڈ اکٹھا کیا، جس میں سے حکومت امریکہ نے صرف 300 مخصوص فون نمبروں کی تفصیلی چھان بین کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ خفیہ قرار دی گئی یہ دستاویز حکومت نے امریکی خفیہ اداروں کو جاری کی تھی جس کا مقصد بظاہر یہ لگتا ہے کہ خفیہ اداروں اور اوباما انتظامیہ اس سلسلے میں الزامات کا توڑ کرسکیں اور یہ بات نہیں کہ امکانی پرتشدد سازشوں کی تفتیش کرتے ہوئے کسی طورپر حد سے تجاوز کا ارتکاب ہوا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ "این ایس اے" کی طرف سے ای میل اور ٹیلی فون ڈیٹا کی مدد سے امریکی حکام نے ایک افغان تاریک وطن نجیب اﷲ زازی کا پتہ لگایا جسے 2009ء میں نیویارک سٹی کے سب وے نظام کو بم سے اڑانے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

Leak indicates US and Britain eavesdropped at 2009 G-20 world conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں