تلنگانہ میں بند سے عام زندگی متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-16

تلنگانہ میں بند سے عام زندگی متاثر

تلنگانہ راشٹرا سمیتی( ٹی آرایس) نے کانگریس حکومت پر الگ ریاست کیلئے چلائی جارہی تحریک کو کچلنے کا الزام لگاتے ہوئے آندھراپردیش کے تلنگانہ علاقہ میں ایک دن کے بند کی اپیل کی تھی، جس کے بعد آج صبح سے ہی بند کا ماحول ہے۔ تلنگانہ علاقہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد سمیت تلنگانہ اضلاع کے دیگر علاقوں میں مظاہرین نے بس ڈپوؤں کے سامنے دھرنا دیا، جس سے روڈ ویز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (آرٹی سی ) کی بس خدمات جزوی طور سے متاثر ہوئیں۔ آرٹی سی کے ایک ترجمان نے کہاکہ وہ پولیس افسران کے رابطے میں ہیں اور ان کی ہدایت کے مطابق ہی بس خدمات شروع کی جائیں گی۔ شہر کے زیادہ تر تعلیمی ادارے بھی آج بند ہیں۔ اس کے علاوہ ما، سینما گھر اور دوسرے تجارتی مراکز بھی آج بند رہے۔ الگ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے مطالبے پر زور دینے کیلئے سیاسی جماعتوں سمیت دیگر تلنگانہ حامی تنظیموں کی طرف سے منعقد "چلو اسمبلی" ریلی کے ایک دن بعد اس بندکی اپیل کی گئی تھی۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آرایس) کے صدر کے چند رشیکھر راؤ نے ریاست کی کانگریس حکومت پر گذشتہ روز تلنگانہ تحریک کو کچلنے کا الزام لگاتے ہوئے تلنگانہ علاقہ میں بند کی اپیل کی تھی۔ حالانکہ الگ تلنگانہ ریاست کی حامی بھاتیہ کمیونسٹ پارٹی نے بند کے ٹی آرایس کی اپیل کو یکطرفہ قراردیتے ہوئے خود کو اس سے الگ رکھا ہے۔ ٹی آرایس، بی جے پی اور تلنگانہ حامی تنظیموں کی "تلنگانہ مشترکہ سمیتی( جے اے سی) نے کہاکہ پورے تلنگانہ علاقہ میں بند رکھا جائے گا۔

Telangana bandh: Bus services hit, normal life affected

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں