گوگل فیس بک مائیکروسافٹ - رازداری ضوابط میں حکومت سے نرمی کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-14

گوگل فیس بک مائیکروسافٹ - رازداری ضوابط میں حکومت سے نرمی کی درخواست

امریکہ کے متنازعہ خفیہ انٹرنٹ نگران پروگرام کے دوران ہائی ٹیک کمپنیوں گوگل، فیس بک اور مائیکرو سافٹ نے مشترکہ طورپ حکومت سے قومی سکیورٹی تحقیقات سے متعلق راز داریوں میں قدرے نرمی کی درخواست کی ہے۔ ٹوئیٹر کے بھی ایک اعلیٰ عہدیدار نے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے انٹرنٹ استعمال کنندوں سے متعلق جمع کردہ اطلاعات کی نوعیت اور ان کی حد سے متعلق معلومات عائد پابندیاں اٹھالینے کی درخواست کی۔ اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر جونےئر اور ایف بی آئی ڈائرکٹر رابرٹ ایس موئیلر کو ایک کھلے خط میں گوگل نے اپنی ششماہی شفافیت رپورٹس میں وسعت کی اجازت دینے کی درخواست کی۔ خصوصی طورپر پوری دنیا کی عدالتوں اور پولیس کو مطلوب رپورٹس کی شفافیت سے متعلق مزید نرمی کی درخواست کی گئی۔ فیس بک نے اس کے بعد ہی ایک بیان جاری کیا جس میں یہ اشارہ دیا گیا کہ کمپنی خود اپنی ٹرانپیرنسی رپورٹس کی اشاعت کرے گی اگرچیکہ کمپنی اس کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ گوگل نے کہاکہ ہمارے پاس چھپانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔ مائیکرو سافٹ نے ایک بیان میں کہاکہ وسیع تر شفافیت سے برادری کو اہم مسائل سمجھنے اور ان پر تبادلہ خیال کرنے میں مدد ملے گی۔

Tech companies have urged the US government for greater transparency on requests for data from security agencies.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں