شامی باغیوں کی مدد پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا - جان کیری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-14

شامی باغیوں کی مدد پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا - جان کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں کیا گیا کہ آیا "شام کو بچانے" کی خاطر امریکہ مخالف جنگجوؤں کی مدد کس طرح کرے گا۔ کیری نے یہ بات کل واشنگٹن میں برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کے ساتھ باہمی اجلاس میں کہی جبکہ امریکہ اور برطانیہ شام میں خانہ جنگی اور عبوری حکومت کے قیام کی حکمت عملی وضع کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ ہیگ نے کہا کہ شام میں بے گناہوں کی جان بچانے کیلئے لازم ہے کہ برطانیہ اور اُس کے اتحادی مزید کوششیں کریں۔ انہوں نے کہاکہ صورتحال متقاضی ہے کہ برطانیہ، امریکہ اور مغربی اتحادی "مضبوط اور پرعزم" اندازاپنائیں۔ برطانیہ اور امریکہ نے شام کے صدر بشارالاسد کے مخالف باغیوں کو ’بے ضرر،قسم کی حمایت فراہم کی ہے، اور ہتھیار بھیجانے کا امکان پر بھی غور کیا ہے۔ تاہم کسی بھی حکومت نے اب تک باغیوں کو ہتھیار نہیں بھیجے، اس لئے بھی اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں یہ ہتھیار سنی انتہا پسندوں کے ہاتھوں میں نہ پڑجائیں، جو صدر اسد اور اُن کی حکومت کو ہٹانے کیلئے لڑائی میں شامل ہوگئے ہیں۔

Kerry: No Decision Yet on Aid to Syrian Rebels

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں