شیخ عبداللہ الناصر الثانی - قطر کے نئے وزیر اعظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-27

شیخ عبداللہ الناصر الثانی - قطر کے نئے وزیر اعظم

قطر کے ریاستی وزیر برائے داخلی امور نے اشارہ دیا ہے کہ شیخ حمد بن جاسم الثانی کے جانشین شیخ تمیم بن حمد الثانی ہوں گے۔ 33 سالہ شیخ تمیم 61سالہ شیخ جاسم کے جانشین ہوں گے۔ شیخ جاسم کے فرزند شیخ تمیم خلیجی عرب مملکت کے کم ترین حکمران ہوں گے۔ کابینہ میں ردو بدل کے نتیجہ میں توقع ہے کہ شیخ عبداﷲ الناصر الثانی شیخ حمد کی جگہ وزیراعظم مقرر کئے جائیں گے۔ کئی ذرائع کے بموجب بشمول الجزیرہ ٹی وی شیخ حمد اس چھوٹی سی عرب ممالک کے عالمی سطح پر نمایاں حیثیت اختیار کرنے کے پس پردہ دینے والی قوت ہیں۔ خلیجی ملک میں اقتدار کر پرامن منتقلی کا یہ نادر موقع تھا۔ شیخ حمد نے کہاکہ میں اعلان کرتا ہوں کہ قطر کا اقتدار شیخ تمیم کے حوالے کیا جارہا ہے۔ اس تبدیلی کے فوری بعد سعودی عرب کے شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز نے شیخ تمیم کو مبارکباد پیش کی۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے بھی مبارکباد پیش کی۔

Sheikh Abdullah to be Qatar's new PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں