برطانوی اخبار دی گارجین نے امریکی مخبر کا افشا کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-11

برطانوی اخبار دی گارجین نے امریکی مخبر کا افشا کر دیا

جرمنی میں سیلاب سے متاثرہ مشرقی علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ۔ دریائے ایلبے پر قائم ایک ڈیم ٹوٹ گیا ہے جبکہ حفظ ماتقدم کے طورپر شہریوں کو ماگدے برگ چھوڑنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ دریائے ایلبے میں پانی کی سطح 7.48 میٹر کے ریکارڈ تک بڑھ چکی ہے جو نارمل سطح سے پانچ میٹر زیادہ ہے جبکہ 2002 کے تباکن سیلاب کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے ۔ اس صورتحال میں تقریباً 23ہزار افراد کو مارگدے برگ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شہری انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطرے کے پیش نظر لوگوں کو علاقہ چھوڑنا ہو گا۔ خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ماگدے برگ کے جنوب میں آکین کے علاقے کے گرد قصبوں اور دیہات سے 8ہزار سے زائد افراد کو بسوں کے ذریعہ محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ ماگدے برگ کے جنوب میں دریائے ایلبے اور دریائے زالے کے سنگم پر قائم ایک ڈیم پانی روک نہیں پا رہا۔ اس کے ایک پشتے میں بھی نقش پیدا ہو گیا ہے جبکہ ایک کرائسس یونٹ کا کہنا ہے کہ پانی کی بلند سطح پشتوں پر مزید دباؤ ڈالے گی۔ جرمن صدر یوآخم گاؤک نے اتوار کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

Britain's Guardian newspaper has identified former CIA worker as the source for leaks about US spy agencies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں