پاکستان میں 16 وزارتوں کے خفیہ خدمات فنڈس منسوخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-14

پاکستان میں 16 وزارتوں کے خفیہ خدمات فنڈس منسوخ

پاکستان کی نئی حکومت نے 16 وفاقی وزارتوں اور امریکہ و برطانیہ میں ملک کے مشنوں کے خفیہ فنڈس منسوخ کردیا ہے جس کا مقصد 16بلین روپیوں کی بچت ہے۔ روزنامہ نیوز نے اپنے رپورٹ میں وضاحت کی کہ فینانس ڈویژن نے ایک دفتری میمورنڈم جاری کرکے وزارتوں اور غیر ملکی مشنوں کے سکریٹ سرویس ایکسپنڈیچر( خفیہ خدمات مصارف) مسنوخ کرنے کا اعلان کیا۔ اخبار نے یہ وضاحت بھی کردی کہ اس فیصلہ سے انٹلی جنس ایجنسیوں کے خفیہ فنڈس متاثر نہیں ہوں گے۔ 16 وزارتوں میں وزارت خارجہ و داخلہ بھی شامل ہیں جن کاخفیہ خدمات فنڈ بہت زیادہ ہے جو ایسے مقاصد کیلئے استعمال میں آتے تھے جن کی خبر عوام تک نہیں پہنچتی۔ دی نیوز نے ایک عہدیدار کے حوالہ سے بتایاکہ امریکہ اور برطانیہ میں پاکستانی مشنوں کے خفیہ خدمات فنڈ فیصلہ کے نفاذ کے ساتھ ہی منسوخ ہوجاءںے گے۔ خفیہ خدمات مصارف ختم کرنے نواز شریف حکومت کا فیصلہ انسداد کرپشن اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔ رپورٹ میں یہ وضاحت بھی کی کہ ساری دنیا اس بات سے باخبر ہے کہ خفیہ خدمات مصارف، مخالفین کی وفاداری حاصل کرنے کیلئے مخصوص ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں اپنی شبیہ کو تشہیر اور ایسے معاملات پر اپنے دشمنوں کو نشانہ بنانے کیلئے مقصود ہوتے ہیں جو اچھی حکمرانی کے دائرہ سے باہر ہوتے ہیں۔ فینانس ڈویژن سے جاری نوٹیفیکشن میں مزید وضاحت کی گئی کہ بجٹ میں وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں اور اداروں کیلئے سیکرٹ سرویس ایکسپنڈیچر کے تحت مخصوص فنڈس واپس کردئیے جائیں گے۔ صرف انٹلیجنس ایجنسیوں کو استثنیٰ حاصل رہے گا۔ آئندہ مالی سال 2013-14 کیلئے یہ گنجائش ختم کی جاتی ہے اور فنڈ کو بروئے کار لایا نہیں جائے گا۔ علاوہ ازیں اے جی پی آر اس فنڈ سے لین دین کی اجازت نہیں دے گی۔ ماہرین نے بتایاکہ اس فیصلہ کا مقصد بدعنوانیاں ختم کرنا اور عقبی راستوں سے عوامی فنڈس کے استعمال کا سلسلہ بند کرنا ہے۔ قومی اسمبلی میں وزیر فینانس اسحق ڈار نے بجٹ خطاب میں کہا تھا کہ ملک کے عوام کو اب یہ معلوم ہوچکا ہے کہ خفیہ خدمات مصارف کے نام پر وزارتوں کے علاوہ محکمے بھی فنڈس کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں جن کا کوئی حساب کتاب رکھا نہیں جاتا۔

Pakistan government scraps 'secret funds' of 16 federal ministries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں