پرویز مشرف - اکبر بگٹی قتل کیس میں گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-14

پرویز مشرف - اکبر بگٹی قتل کیس میں گرفتار

سابق وزیراعلیٰ نواب اکبر خان بگٹی کے قتل کے مقدمے میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو باقاعدہ طورپر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بلوچستان پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے استدعا کی ہے کہ جب تک اکبر بگٹی قتل کیس کا مقدمہ اسلام آباد یا راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں ہوجاتا، اس وقت تک ملزم کو ان کے فارم ہاوس میں ہی رکھا جائے جسے ’سب جیل، قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اے آئی جی کرائم برانچ کوئٹہ کی سربراہی میں پولیس کی چار رکنی ٹیم 12جون کو مشرف کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد پہنچی تھی۔ سابق فوجی صدر کی 2مقدمات میں ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔ ان میں سابق وزیر بے نظیر بھٹو کے قتل اور اعلیٰ علیدہ کے ججز کو حبس بیجا میں رکھنے کے مقدمات شامل ہیں۔ مشرف کے مددگاروں نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر مشرف کا نام وزارت داخلہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے حذف کرائیں گے، جس میں پاکستان کے باہر سفر پر جانے سے ممنوع افراد کے نام ہوتے ہیں۔

Pervez Musharraf arrested in Nawab Akbar Bugti murder case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں