پاکستانی فوجی افسر کا فرزند - قتل کے الزام میں گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-15

پاکستانی فوجی افسر کا فرزند - قتل کے الزام میں گرفتار

پاکستان کے ایک برطرف فوجی افسر کے 22سالہ بیٹے کو جوقانون کا طالب علم ہے ، بے نظیر بھٹو قتل اور 26/11 ممبئی حملے جیسے سنسنی خیزمقدمات سے نمٹنے والے ایک سینئر سرکاری وکیل کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد میں واقع انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طالب علم عبداﷲ عمر کو جس کے طالبان سے روابط ہیں گذشتہ روز جامع تحقیق و تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے سربراہ بنیامن خان اس گرفتاری کی توثیق کی اور کہاکہ عبداﷲ عمر سابق پاکستانی فوجی کرنل خالد عباس کا بیٹا ہے۔ عباسی کو دہشت گرد گروپ سے تعلقات کے الزام پر خدمات سے برطرف کردیا گیا تھا۔ بنیامن خان نے یہ توثیق بھی کی کہ پولیس نے ایک بڑے دہشت گرد نیٹ ورک کا پتہ چلانے کے بعد عبداﷲ عمر کو گرفتار کیا۔ یہ نیٹ ورک راولپنڈی اور اسلام آباد میں کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا۔ دیگر عہدیداروں نے کہاکہ انہیں اس بات کا ثبوت دستیاب ہوا ہے کہ عمر 3مئی کو اسلام آباد میں سینئر وکیل چودھری ذوالفقار علی کے قتل میں ملوث ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ذوالفقار علی کے باڈی گارڈ کی جوابی فائرنگ کے دوران کمر کے نیچے گولی لگنے کے سبب عمر مفلوج ہوگیا ہے۔ وہ ایک خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج تھا جہاں اس کو گرفتار کرلیاگیا۔

Pak Army officer's son held for killing senior prosecutor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں