16/جون نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
مرکزی ملازمین کو اس خبر سے مایوسی ہوگی کہ مرکزی حکومت نے سرکاری ملازمین کی عمر وظیفہ کو بڑھاکر 62 سال کرنے کی تجویز پر کوئی غور نہیں کیا ہے۔ وزارت پرسونل عوامی شکایات اور وظائف کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے وظیفہ عمر میں اضافہ کی ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔ فی الحال مرکزی ملازمین کی وظیفہ عمر 60 سال ہے، اسے بڑھاکر 62 سال کرنے کی تجویز نہیں ہے۔ حالیہ اخباری اطلاعات میں دعوی کیا گیا تھا کہ ان کی وزارت میں وزیراعظم کے دفتر کو مکتوب لکھتے ہوئے وظیفہ کی عمر بڑھانے کی درخواست کی تھی اور اس سلسلہ میں مرکزی کابینہ سے منظوری کیلئے بھی زور دیاتھا۔ ملک بھر میں مختلف محکمہ جات میں تقریباً 50لاکھ مرکزی سرکاری ملازمین کام کررہے ہیں۔ وزارت میں کام کرنے والے عہدیداروں کی وظیفہ عمر کو بڑھانے کیلئے مشاورت جاری ہے اور وزارت فینانس سے بات چیت کی جارہی ہے۔ وزارت فینانس کی اجازت کے بغیر اس معاملہ کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔ مرکزی سرکاری ملازمین کی وظیفہ کی عمر 60سال ہے تاہم خاص صورتوں میں جیسے اساتذہ اور سائنسدانوں کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال رکھی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور آسام جیسی ریاستوں میں ریاستی ملازمین کی وظیفہ کی عمر 60 سال ہے۔ اسی سے مربوط خبر میں بتایا گیا کہ حکومت نے سائنسدانوں اور میڈیکل شعبوں سے وابستہ سائنسدانوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 64سال تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔No change in retirement age of government employees
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں