دینی مدرسہ طالب علم عبدالقیوم انڈین فاریسٹ سروس کے لیے منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-17

دینی مدرسہ طالب علم عبدالقیوم انڈین فاریسٹ سروس کے لیے منتخب

اترپردیش کے موضع سوہاراؤ ناراجہ کے طالب علم عبدالقیوم نے جو دینی مدرسہ سے فارغ التحصیل ہیں اور ایک اسکول ٹیچر کے فرزند ہیں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آئی آئی ٹی کانپور سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد عبدالقیوم نے انڈین فاریسٹ سرویس امتحان 2012ء میں امتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ قبل ازیں انہوں نے دو مرتبہ آئی آئی ٹی۔ جی ای ای، اور دو مرتبہ جے آر ایف کامیاب کیا تھا۔ سیول سرویس کے انٹرویومیں بھی وہ کامیاب ہوئے تھے۔عبدالقیوم نے اپنے موضع میں ہی ابتدائی تعلیم کاآغازکیاتھا،ان کے والدصفی الدین صدیقی سہاراناراجہ موضع کے متوطن ہیں۔یہ علاقہ ضلع مہاراج گنج میں واقع ہے۔جاریہ سال اپریل میں انڈین فارسٹ سرویس کے نتائج کااعلان کیاگیاجیسے عبدالقیوم کانام اس میں شامل ہواتمام موضع میں خوشی کی لہردوڑگئی۔جملہ کامیاب 85طلباء میں عبدالقیوم کو35واں رینک حاصل ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں