ماؤسٹوں سے نمٹنے حکمت عملی کو مستحکم بنایا جائے - وزیراعظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-06

ماؤسٹوں سے نمٹنے حکمت عملی کو مستحکم بنایا جائے - وزیراعظم

ماؤسٹوں کے حملے جن میں 25 مئی کو چھتیس گڑھ میں کانگریسی قائدین پر حملہ بھی شامل ہے، کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج بتایاکہ سلسلہ وار کارروائیوں کی حکومت کی دورخی حکمت عملی اور ترقیاتی مسائل پر بھرپور توجہ دی جانی چاہئے۔ یہاں داخلی سلامتی پر چیف منسٹرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے بتایا کہ حملے جن میں 25 مئی کا حملہ بھی شامل ہے جس میں سینئر کانگریس قائد نندکمارپٹیل اور مہندر کرما کے بشمول کم ازکم 26افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے تھے، وہ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے نمٹنے کی کارروائی میں "وقفہ جاتی دھکار" رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کانگریسی ورکرس پر وحشیانہ حملہ کے بعد آج اجلاس منعقد کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے بتایاکہ جمہوریت میں اس قسم کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ماؤٍسٹ انتہا پسندوں کے خلاف پیش بندی اقدام کے ذریعہ کنٹرول اور مسلسل کاروائیوں کے بشمول حکمرانی اور ترقی کے مسائل پر حکومت کی دورخی حکمت عملی کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے بتایاکہ ان میں سکیورٹی ڈھانچہ کو مستحکم بنانا، بائیں بازو کے انتہا پسندوں سے شدید متاثرہ 34اضلاع کو شاہراہوں سے مربوط کرنا، متاثرہ علاقوں میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کے معیارت میں نرمی پیدا کرنا اور 82 چنندہ قبائلی و پسماندہ اضلاع کیلئے مربوط عملی منصوبہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کا حالیہ حملہ اور تشدد کے بڑے واقعات وقتاً فوقتاً وجود میں آنے والے دھکے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس قسم کے بڑے پیمانہ پر حملوں کی روک تھام کیلئے مرکز اور ریاستوں کے مشترکہ طورپر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اجلاس کو نکسل ازم کے سنگین خطرہ سے نمٹنے چند ٹھوس اقدامات کی نشاندہی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نکسل ازم کے سنگین خطرہ سے نمٹنے چند ٹھوس اقدامات کی نشاندہی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نکسل ازم کے مسئلہ پر ہماری سرگرم توجہ رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہم نے نکسلائٹس سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیاں روبہ عمل لائی ہیں۔ کچھ حد تک ہم کامیاب بھی رہے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایاکہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقے امن و امان اور سلامتی کے ماحول میں زندگی گذارسکیں اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بھرپور فوائد سے استفادہ کرسکیں۔

Need to strengthen strategy to tackle Maoists: PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں