Lift lid on Mohammad Ali Jinnah's speeches, says CIC
سنٹرل انفارمیشن کمیشن نے محمد علی جناح کی جانب سے ماقبل آزادی دور میں کی گئی دو تقاریر جن کا ریکارڈ آل انڈیا ریڈیو میں محفوظ ہے، کے انکشاف کاجائزہ لینے حکومت سے خواہش کی ہے اور اس بات کی وضاحت طلب کی ہے کہ اور اگر سی آئی سی اس کارروائی کا خواہاں ہوتو حکومت کی جانب سے اسے روک رکھنے کی وجوہات کا اظہار کیا جائے۔ چیف انفارمیشن کمشنر ستیہ نندا مشرا نے بتایاکہ ملک کی آزادی کے 60 سال بعد اب وقت آچکا ہے کہ تمام فریقین اس بات کا فیصلہ کریں کہ ماقبل آزادی دور کی کس نوعیت کی معلومات کو منظر عام پر لایا جائے۔ مشرا نے بتایاکہ سرکاری عہدیداروں کیلئے یہ کہنا آسان ہوگا کہ پاکستان سے متعلق ہر بات یا قائدین جو پاکستان منتقل ہوئے ہیں، ان کے بارے میں ہر چیز کو صیغہ راز میں رکھا جائے جبکہ تفصیلات کے عدم انکشاف کیلئے دفعہ بشمول شق 8(1)(a) کو بروائے کار لایا جائے جبکہ یہ کارروائی رجعت پسندانہ اقدام ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ تاریخ کے طلباء اور عوام الناس جو ہندوستان کی تاریخ کے طلبہ اور عوام الناس جو ہندوستان کی تاریخ کے انتہائی اہم دور کی جانکاری سے دلچسپی رکھتے ہوں، وہ ہمیشہ مماثل گراں قدر ریکارڈس تک رسائی کے خواہاں ہوں گے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں