ہندی اور علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کی ضرورت - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-07

ہندی اور علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کی ضرورت - صدر جمہوریہ

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج ہندی اور دیگر علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا جو سماجی بھلائی اور ترقی کے پروگراموں کی کامیابی کیلئے لازمی ہے۔ صدر جمہوریہ نے یہاں اٹل بہاری واجپائی ہندی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہاکہ حکومت اور عوام کے درمیان زبان کا اہم رول ہوتا ہے۔ ہندی نے قومی یکجہتی میں ہمیشہ سے ایک اہم رول اداکیا ہے اور ہندوستان کی سماجی و تہذیبی یکجہتی کی علامت ہے۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ تعلیم کا ملک اور سماج کی ترقی میں اہم رول ہے صدر جمہوریہ نے کہاکہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں حالیہ اضافہ سخت تشویش کا باعث ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں