نواز شریف کا 4 جولائی سے دورہ چین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-29

نواز شریف کا 4 جولائی سے دورہ چین

وزیراعظم پاکستان نواز شریف آئندہ ہفتہ چین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم بننے کے بعد یہ ان کا پہلا بیرونی دورہ ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے کہاکہ نواز شریف کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد رہے گا۔ وہ 4تا8 جولائی چین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم چین لی کیقیان نے جب گذشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا اس وقت انہوں نے وزیراعظم پاکستان کو دورہ چین کی دعوت دی۔ وزیراعظم چین لی لیقیان نے عہدہ کا حلف لینے کے ساتھ ہی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس سے دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کااظہار ہوتا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے اعلیٰ قائدین کے دوروں کے تبادلے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کی گرمجوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے وزیر مغویہ بندی احسن اقبال نے 24اور 26جون کو چین کا دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چین سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو ایک مہمیز ملے گی۔ دونوں ملکوں کے موجودہ فوجی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ حالیہ مہینوں کے دوران پاکستان اور چین کے معاشی اور تجارتی تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ فری ٹریڈ معاہدہ ہوا۔ یہ معاہدہ 2008ء سے عمل میں ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ معاشی کمیشن کام کررہے ہیں۔ مشترکہ سرمایہ کاری کمپنی موجود ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت 12ملین ڈالر سے آگے بڑھ گئی۔ پاکستان کی برآمدات میں 48فیصد اضافہ ہوا۔ چین کی 120کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں۔

Nawaz Sharif to visit China on July 4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں