مودی ٹاڈا اور پوٹا کی واپسی چاہتے ہیں - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-06

مودی ٹاڈا اور پوٹا کی واپسی چاہتے ہیں - چدمبرم

نیشنل کاونٹر ٹررزم سینٹر، ایس سی ٹی سی کے معاملے پر پی چدمبرم اور نریندر مودی کے درمیان لفظی جنگ نظر آئی۔ وزراء اعلیٰ کے اجلاس میں دہشت گرد کا معاملہ اٹھاتے ہوئے مودی نے برسر اقتدار یوپی اے کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اور نظام کو متاثر کرنے کیلئے نئے نئے ادارے قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ عام انتخابات کے پیش نظر اور موقع پرستی کے مترادف انسداد دہشت گردی ہپ قائم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یوپی اے حکومت قومی سلامتی کی بات کرتی ہے، لیکن دراصل اس کی کارروائی سیاسی تحفظ کیلئے ہے اور نیا سیکیورٹی ہپ قائم کرنا اسی مقصد کے تحت ہے۔ مرکز وزیر مالیات پی چدمبرم نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت جواب دیاکہ این سی ٹی سی کی تیاری کے وقت ملک کے وزیر داخلہ تھے، چدمبرم نے فوری طورپر مودی کا جواب دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر این سی ٹی سی کی تشکیل نہیں ہوئی تو ملک کو اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ایسی کوئی نئی ایجنسی قائم نہیں کی جارہی ہے، بلکہ ہم ملٹی ایجنسی سینٹر قائم کررہے ہیں اور مودی نے آج حود ایم اے سی کی تعریف کی ہے۔ ہم نے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) قائم کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ این سی ٹی سی کے اختیارات میں تبدیلیاں کی گئی ہیں کیونکہ چند وزراء اعلیٰ نے موجودہ شکل میں اعتراض کیا تھا۔ ریاستی حکومتوں کی مخالفت کے بعد یوپی اے حکومت نے این سی ٹی سی میں ترمیم کی ہے۔ نئے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ این سی ٹی سی ریاستی پولیس کے ساتھ اگر ضرورت پڑی تو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کریں گی اور آئی بی کے تحت نہیں ہوگی، بی جے پی وزیراعلیٰ چھتیس گڑھ رمن سنگھ نے مثبت اظہار کیا ہے۔ این سی ٹی سی میں اس پر عام رائے نہیں بنی ہے۔

Chidambaram hits back at Modi: 'He wants TADA, POTA back ...'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں