پانچ ہزار کیلومیٹر فاصلے والے میزائلس کو روکنے کا ہندوستانی دفاعی نظام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-17

پانچ ہزار کیلومیٹر فاصلے والے میزائلس کو روکنے کا ہندوستانی دفاعی نظام

ہندوستان کا میزائل ڈیفنس نظام اس کے دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرے گا تاکہ وہ 5000 کیلو میٹردوری سے داغے گئے دشمن کے میزائلس کو روکنے کی صلاحیت کو فروغ دے سکے۔ چین جیسے ملکوں سے کسی بھی قسم کے امکانی خطرہ سے نمٹنے کیلئے ہندوستان دفاعی طورپر تیار ہورہا ہے۔ ڈی آر ڈی او کی جانب سے فروغ دئیے جانے والے بالسٹک میزائل ڈیفنس شیلڈ(BMD) کے حصہ کے طورپر میزائلس تیار کئے جارہے ہیں جن کا پہلا مرحلہ تیار ہے اور اسے دہلی میں تعینات کیا جائے گا۔ ڈی آر ڈی او کے کے سربراہ اویناش چندر نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ بالسٹک میزائل ڈیفنس شیلڈ پروگرام کے پہلے مرحلہ کی تیاری پوری کرلی گئی ہے۔ اس کے تحت بالسٹک میزائل ڈیفنس شیلڈ 2000 کیلو میٹر فاصلے سے آنے والے دشمن کے میزائلس کو مار گرانے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔ اس پروگرام کو آگے لے جاتے ہوئے ڈی آر ڈی او نے بالسٹک میزائیل ڈیفنس شیلڈ کے دوسرے مرحلہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا ہے اور 500 کیلو میٹر دوری سے حملہ کرنے والے میزائلس کے خطرات سے نمٹا جاسکے گا۔ چندر نے مزید کہاکہ ہم نے مرحلہ دوم کے پروگرام کا پہلا تجربہ بہت جلد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت ہم اپنی صلاحیتوں کا تجربہ کریں تاکہ 5000 کیلو میٹر فاصلے سے داغے گئے بالسٹک میزائیل کو ہندوستان پر گرنے سے روک دینے میں کامیاب ہوسکیں۔ ڈی آر ڈی او سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے اس ماہ جائزہ لیا ہے۔ دفاعی شعبہ میں اس طرح کی صلاحیت کا حاصل ہونا ضروری ہے تاکہ ہم فوری طورپر لاحق خطرات سے نمٹ سکیں۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ چین جیسے ملکوں سے میزائل داغے گئے تو اس طرح کے میزائلس کام آسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اس طرح کی صلاحیتیں پیدا کررہے ہیں۔ مرحلہ دو پروگرام کے تحت ریارڈر اور میزائیل کو روکنے والے نظام کے بشمول میزائیل شیلڈ جیسے تمام معاملوں پر کام کیا جارہا ہے۔ مرحلہ دوم میزائل مرحلہ اول کے پروگرام سے یکسر مختلف ہوں گے اس پروگرام میں آپ کو زیادہ سے زیادہ سفر کرنے اور مزید حملوں کو روکنے ہوں گے۔ پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرحلہ اول کی شیلڈ تعیناتی کیلئے تیار ہے یہ پوچھے جانے پر کہ کس شہر کو اس میزائیل شیلڈ سے پہلے بچایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پہلی پسند اس میزائل کو نئی دہلی کے مرکزی مقام پر تعینات کرنا ہے کیونکہ یہ ملک کے قلب میں واقع ہے۔ چندر نے مزید کہاکہ ڈی آر ڈی او انڈومان میں نئے میزائل لانچنگ رینج رکھتا ہے طویل مسافت والے میزائل کو جہاں سے داغا جائے گا۔ ڈی آر ڈی او نے میزائل تجربہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تجربہ انڈومان میں کیا جائے گا۔ اس کیلئے مختلف منظوریوں کی ضرورت ہوگی جس میں وزارت ماحولیات کی منظوری بھی شامل ہے۔ ڈی آر ڈی او سربراہ نے کہاکہ ہم اس تجویز پر عمل کرنے کیلئے وزارت ماحولیات سے منظوری حاصل کررہے ہیں ہم کو پورے ملک کی تائید ضروری ہے تاکہ ہم اپنی کوششوں میں کامیا ہوسکیں۔

India to develop missile shield of 5,000-km range

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں