آئی سی سی ، ڈی آر ایس معاملہ میں ہندوستان پر دباؤ ڈالنے کے موقف میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-15

آئی سی سی ، ڈی آر ایس معاملہ میں ہندوستان پر دباؤ ڈالنے کے موقف میں

حالیہ اختتام پذیر آئی پی ایل سیزن 6 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد ہندوستانی کرکٹ کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ڈسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) معاملہ میں ہمیشہ سے من مانی کرتا آیا ہے لیکن اب محسوس ہوتا ہے کہ وہ آئی سی سی کے دباؤ میں آسکتا ہے۔ آئی سی سی کا سالانہ اجلاس 23 ؍ جون کو لندن میں منعقد ہوگا۔ اس دوران ڈی آر ایس کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ ہندوستانی کر کٹ بورڈ، ڈی آر ایس کو دُرست تسلیم نہیں کرتا تاہم امکان ہے کہ آئی سی سی اب ہندوستان کو اس حوالے سے اپنا موقف تبدیل کرنے پر مجبور کردے۔ دوسری جانب امکان ہے کہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بی سی سی آئی کے قائم مقام صدر جگموہن ڈالمیا ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ ہندوستانی بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈالمیا، لندن میں بی سی سی آئی کی نمائندگی کریں گے اور جہاں تک ڈی آر ایس کا تعلق ہے ہم اپنے موقف کو تبدیل کر نے کا کو ئی ارادہ نہیں رکھتے۔ ڈالمیا نے کہا کہ بی سی سی آئی اب بھی ڈی آر ایس کو نافذ نہ کرنے کے موقف پر قائم ہے تو میں معاملہ میں مزید کچھ کہنا وقت ضائع کرنے کے مترادف سمجھتا ہوں۔

ICC under pressure on DRS Issue, may force BCCI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں