امریکہ طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور - حامد کرزئی کا باب ختم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-26

امریکہ طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور - حامد کرزئی کا باب ختم

امریکہ کے تحقیقاتی ادارہ "اسٹریٹ فار" کا کہنا ہے کہ صدر افغانستان حامد کرزئی کی قسمت کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ اب امریکہ حامد کرزئی سے روابط ختم کرتے ہوئے طالبان سے نئے رشتے قائم کرنے کو ترجیح دے گا۔ اسٹیٹ فار کے بانی جارج فریڈمین نے کہاکہ واشنگٹن بخوبی جانتاہے کہ افغانستان میں طالبان ہی واحد طاقتور فورس ہے۔ جو امریکہ کو ٹھوس رعایتیں دے سکتے ہیں ان کے مقابلہ میں حامد کرزئی محض زیبائش عہدیدار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مابعد امریکہ افغانستان میں طالبان ہی مخلوط شراکت دار ہوسکتے ہیں اور حکومت تشکیل دے سکتے ہیں۔ اس طرح سے حامد کرزئی کا باب اب بہت جلد ختم ہوجائے گا۔ ٹکساس میں واقع اسٹیٹ فار ادارہ عالمی سیاست کے تجزیہ میں مہارت رکھتا ہے۔ جارج فریڈ مین کا کہنا ہے کہ حامد کرزئی کا طالبان کے مقابلہ میں ناکام ہونے کیلئے قصور وار ٹھہرایا جاتاہے اس لئے اب بہت جلد ان کی اہمیت ختم ہوجائے گی۔ حامد کرزئی حکومت میں شامل عہدیدار بھی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اب ان کے لئے تمام راستے بند ہوگئے ہیں اور اب صرف ایک ہی راستہ کھلا ہوا ہے اور وہ ہے ملک سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا جائے یا پھر طالبان کے سامنے ٹیک دے۔ دوحہ میں جاری امریکہ اور طالبان کے مذاکرات اسی مستقبل کے منصوبہ کا پیش خیمہ ہے۔ اگرچیکہ یہ مذاکرات بڑے رازدارانہ انداز میں کئے جارہے ہیں لیکن واشنگٹن طالبان کی اہمیت کو سمجھ چکا ہے۔ موجودہ حالات میں اگرچہ کہ طالبان، کرزئی کے مقابلہ میں فوجی طاقت کے اعتبار سے کمزور ہیں لیکن ملک میں ان کی بالادستی قائم ہے۔ یہ افغانستان کی حقیقت ہے کہ طالبان کے بغیر افغانستان کا کوئی مستقبل نہیں ہوسکتا۔

Hamid Karzai suspends talks with US over Taliban move

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں