صدر انڈونیشیا سنگار پور اور ملیشیا سے معذرت خواہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-26

صدر انڈونیشیا سنگار پور اور ملیشیا سے معذرت خواہ

صدر انڈونیشیا سو سیلو بامبنگ یودھو یونو نے ملک کے جنگلاتی علاقوں میں لگی آگ سے پڑوسی ممالک سنگاپور اور ملایشیا میں دھواں سے آلودگی کیلئے معذرت خواہی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھواں سے فضا آلود ہونے کا مجھے بے حد افسوس ہے اور صدر انڈونیشیا کی حیثیت سے میں اس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔ توقع ہے کہ سنگاپور اور ملایشیا میں ہمارے احباب و رشت ہدار ہماری مجبوریوں کو سمجھ سکیں گے۔ ہم نے ان ممالک کی فضاء کو ارادتاً آلودہ نہیں کیا اور ایسے ناخوشگوار حالات کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ان احساسات کا اظہار کیا۔ پریس کانفرنس کی ٹیلی ویژن پر راست نمائش ہوئی ہے۔ سنگاپور میں فضا کی آلودگی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور ملایشیا نے 2علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

Indonesia's president apologizes to Malaysia and Singapore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں