حکومت سیاسی جماعتوں کو آر ٹی آئی سے بچانے کی تیاری میں مصروف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-29

حکومت سیاسی جماعتوں کو آر ٹی آئی سے بچانے کی تیاری میں مصروف

مرکزی حکومت نے سیاسی پارٹیوں کو حق اطلاعات( رائٹ ٹو انفارمیشن) سے محفوظ رکھنے کا منصوبہ تیار کیاہے جسے بہت جلد عملی جامہ پہنادیاجائے گا۔ سنٹرل انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف مرکزی حکومت ایک ایسا آرڈننس لانے پر غور کررہی ہے جس سے سیاسی پارٹیوں کو بڑی راحت مل سکتی ہے کیونکہ اس کے بعد سیاسی پارٹیوں کو آر ٹی آئی کا سامنا نہیں کرناپڑے گا اور نہ ہی انہیں یہ بتانا پڑے گا کہ انہیں چندے سے کتنی رقم حاصل ہوئی ہے نیز اس کا دینے والا کون ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 3؍جون کو چیف انفارمیشن کمشنر ستیہ نند مشرا نے سیاسی جماعتوں کی دلیلوں کو خارج کرتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا کہ اب سیاسی پارٹیاں بھی آر ٹی آئی کے دائرہ میں ہوں گی یعنی عام آدمی بھی اب کسی بھی سیاسی پارٹی سے براہ راست سوال کرکے جواب طلب کرے گا۔ یہ فیصلہ مفاد عامہ میں داخل کی گئی پٹیشن پر سماعت کے دوران سنایا گیا تھا۔ فیصلے کے بعد کانگریس، بی جے پی، بی ایس پی، ترنمول کانگریس، این سی پی جیسی قومی پارٹیاں شامل تھیں جن پر آرٹیآئی کا نفاذ ہونا تھا۔ دراصل کافی دنوں سے عوامی سطح پر مطالبہ کیا جارہا تھا کہ سیاسی پارٹیوں کو بھی آر ٹی آئی کے دائرے میں لایا جائے تاکہ اس مطالبہ پر سیاسی جماعتوں کا کہنا تھا کہ انہیں ڈونیشن دینے والے لاکھوں لوگ ہوتے ہیں، اس لئے ان کا حساب رکھ پانا بہت مشکلہ کام ہے۔ لہذا سیاسی پارٹیوں کو اس قانون سے الگ رکھا جائے۔ سنٹرل انفارمیشن کمیشن کے مذکورہ بالا فیصلے کا سی پی آئی نے خیرمقدم کیا تھا لیکن زیادہ تر پارٹیوں نے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ سیاسی جماعتوں کی مخالفت کے پیش نظر حکومت نے سی آئی سی کے فیصلے میں ترمیم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اطلاع کے مطابق حکومت جس آرینینش کو لانے کی بات کررہی ہے اس کا نفاذ اس تاریخ سے تصور کیا جائے گا جس تاریخ کو سی آئی سی نے اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ اطلاع کے مطابق وزارت قانون نے اس سے متعلق ایک رپورٹ پرسنل وزارت کو بھیجی ہے۔ یہاں سے رپورٹ کے واپس آنے پر اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔

Govt may exempt political parties from RTI Act

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں