160 سالہ قدیم ٹیلی گرام سروس برخاست کرنے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-13

160 سالہ قدیم ٹیلی گرام سروس برخاست کرنے کا فیصلہ

اسمارٹ فونس، ای میلس اور ایس ایم ایس ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملک کی سب سے باوقار ٹیلی کام سرویس کو پس منظر میں ڈھکیل دے گی۔ بی ایس این ایل نے 160 سال قدیم ٹیلی گراف سرویس کو 15جولائی سے ختم کردینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ٹکنالوجی کے فروغ اور کمیونکیشن کے نئے ذرائع نے ٹیلی گرام کو از خود فرسودہ بنادیا ہے۔ سینئر جنرل منیجر (ٹیلی گراف سرویس) شمیم اختر کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر کے مطابق بھارت سنچارنگم لمیٹیڈ (بی ایس این ایل) کارپوریٹ آف نئی دہلی نے ٹیلی گراف سرویس کو 15جولائی 2013ء سے منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف ٹیلی کام ڈسٹرکٹ اور سرکل دفاتر کو سرکیولر جاری کیا گیا ہے۔ اعلیٰ اتھاریٹی کی ہدایات کے مطابق ٹیلی گرام سرویس 15 جولائی سے بند ہوجائے گی اور بی ایس این ایل کا انتظامیہ 15جولائی سے ٹیلی گرامس کی بکنگ بند کردے گا۔ سرکیولر میں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ ٹیلی کام دفاتر، لاگ بکس، سرویس میسجس، ڈیلیوری سلپ کو بلنگ کی تاریخ سے صرف 6ماہ کیلئے عملی طورپر جاری رکھیں۔ ذرائع نے کہاکہ بی ایس این ایل دہلی نے بتایا کہ ہم نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ سرویس کی برخاستگی کی منظوری دیدے کیونکہ اب یہ تجارتی قدر کی حامل نہیں ہے۔ حکومت نے جواب میں کہا تھا کہ بی ایس این کو جو فیصلہ کرنا ہو کرے۔

Curtains down for 160-year old telegram service in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں