Ishrat Jahan encounter: CBI questions Intelligence Bureau Special Director
عشرت جہاں فرضی انکاونٹر کیس میں سی بی آئی کی جانب سے کل آئی بی کے اسپیشل ڈائرکٹر راجندر کمار سے پوچھ تاچھ کا امکان ہے۔ ایجنسی اس کیس میں چارج شیٹ کو قطعیت دے رہی ہے۔ اس سے قبل راجندر کمار سے پوچھ تاچھ مکمل کرلی جائے گی۔ ان کے خلاف فرضی انکاونٹر میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد دستیاب ہوئے ہیں۔ سی بی آئی کے احمد آباد آفس میں انہیں طلب کیا جائے گا۔ 1979ء بیاچ کے آئی پی ایس آفیسر منی پور۔ تریپورہ کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ راجندر کمار اپنے اس موقف پر اٹل ہیں کہ انہوں نے عشرت جہاں کے تعلق سے جو انٹلی جنس اطلاع فراہم کی تھی وہ بالکل درست تھیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہوں نے عشرت کا انکاونٹر کرنے کی ہدایت پولیس کو دی تھی۔ اس کے برعکس سی بی آئی کا یہ کہنا ہے کہ انٹلی جنس اطلاعات پر توجہ مرکوز نہیں ہے بلکہ انکاونٹر میں راجندر کمار کے راست ملوث ہونے کے ثبوت ایجنسی کے پاس موجود ہیں۔ اب محض اس سازش کو بے نقاب کرنا باقی ہے کہ عشرت کے انکاونٹر میں راست طورپر راجندر کمار کے علاوہ کون کون ملوث تھے۔ انٹلیجنس بیورو کے اس عہدیدار سے پوچھ تاچھ کرنے سی بی آئی کے اقدام پر دونوں تحقیقاتی ایجنسیوں میں تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ آئی بی کے سربراہ آصف ابراہیم نے سی بی آئی ڈائرکٹر رنجیت سنہا کے خلاف معتمد داخلہ آر کے سنگھ سے شکایت کی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں