رحمانی-30 کے 7 طلبا IIT-JEE امتحان میں کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-22

رحمانی-30 کے 7 طلبا IIT-JEE امتحان میں کامیاب

رحمانی۔30 ادارہ کے تربیتی یافتہ 23 طلبہ کے منجملہ 7 طلبہ کو آئی آئی ٹی انٹرنس امتحان 2013ء میں امتیازی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔ اب یہ طلبہ ملک کی باوقار و مایہ ناز آئی آئی ٹیز میں داخلے کیلئے اہل قرار دئیے گئے ہیں۔ ان کے نام اس طرح ہیں۔ (۱) ساجد اقبال۔ (۲) معاذ حیدر۔(۳) محمد حامد نظری۔(۴) عاطف گلباز۔ (۵) ارشاد ضیاء۔ (۶) خوشنور قدیر۔(۷) محمد دانش حسین۔ گذشتہ سال کے طالب علم محمد تحسین عالم بھی IIT-JEE امتحان میں کامیاب ہوئے۔ جاریہ سال یہ امتحان 2حصوں میں منعقدہوا۔ JEE(main) اور JEE (advanced) ۔ ان 2زمروں میں انٹرنس امتحان کو تقسیم کیا گیا ہے۔ سابق میں صرف IIT-JEE مشترکہ امتحان تھا۔ رحمانی فاونڈیشن مونگیر کے تحت چلائے جانے والے رحمانی۔30 کورس کی پہلی بیاچ کو 100فیصد کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ جولائی 2008ء میں مولانا سید ولی رحمانی نے رحمانی۔30 کی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا تھا۔ اس ادارہ میں غریب مسلم طلباء کو مسابقتی امتحانات کیلئے مفت تعلیمی تربیت دی جاتی ہے۔ ادارہ ک یقیام کے بعد 2009ء میں تمام 10 طلباء IIT-JEE امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے انہوں نے نئی تاریخ بنائی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کامیاب طلباء تمام تر غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے میونسپالٹی کے تحت چلائے جانے والے پرائمری اسکولس سے 10ویں کا امتحان کامیاب کیاتھا۔ اگرچیکہ رحمانی۔30 کوارٹر کا پٹنہ میں واقع ہیں لیکن ملک بھر میں اس کی شاخیں قائم کی گئی ہیں۔ ایک ہفتہ قبل ہی ممبئی میں نئی شاخ قائم کی گئی۔ ملک کی مایہ ناز آئی آئی ٹیز(انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی) میں ان ہی طلباء کو داخلے دئیے جاتے ہیں۔

7 students of Rahmani 30 crack 2013 IIT entrance test

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں