ہندوستان کے تئیں پاکستان کے بہترین پیغامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-22

ہندوستان کے تئیں پاکستان کے بہترین پیغامات

ہندوستان نے آج کہاکہ پاکستان کی نواز شریف حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کیلئے بہت ہی اچھے اشارے دئیے ہیں تاہم حکومت نے خبردار کیا کہ کوئی راتوں رات بہترین نتائج برآمد نہیں ہوسکے۔ کسی کرشمہ کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید نے نواز شریف کے حالیہ بیانات کے حوالے دینے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ابھی ہندوستان کو کچھ وقت کیلئے انتظار کرنا ہوگا۔پاکستان کو مہلت دینی ہوگی۔ وہ اپنا ارادہ ظاہر کرسکے اور یہ ثابت کرسکے کہ وہ فی الواقع وہ کیا چاہتی ہے۔ سلمان خورشید نے مزید بتایاکہ حکومت پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے تاکہ خطہ میں امن و امان قائم ہوسکے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں