قومی ڈیفنس اکیڈمی کے لیے جاریہ سال 11 مسلمان منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-08

قومی ڈیفنس اکیڈمی کے لیے جاریہ سال 11 مسلمان منتخب

قومی ڈیفنس اینڈ نیول اکیڈمی کے امتحان میں جاریہ سال 636 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے مسلم طلبا کی تعداد 11 ہے۔
19/اگست 2012 کو ڈیفنس اکیڈمی کے لیے جو اہلیتی امتحان منعقد ہوا تھا ، یونین پبلک سروس کمیشن نے اس کے نتائج کا آج اعلان کیا ہے۔ وزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ نے بحری ، بری اور فضائی خدمات کے لیے 636 طلبا کو منتخب کر لیا ہے۔ بری اور بحری فورسز کے لیے منتخب 694 کامیاب طلبا میں 13 مسلمان شامل ہیں۔ جبکہ 2009 میں جملہ 463 طلبا میں صرف 3 مسلمان شامل تھے۔

11 Muslims out of 636 successful NDA candidates this year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں