مغربی بنگال کے اردو میڈیم اسکولوں کے دسویں جماعت کے شاندار نتائج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-29

مغربی بنگال کے اردو میڈیم اسکولوں کے دسویں جماعت کے شاندار نتائج

مادھیامک امتحان 2013ء میں شمالی 24پرگنہ کے 9اردو اسکولوں میں ٹیٹا گڑھ انجمن کے دانش علی انور نے اور لڑکیوں میں بارکپور انجمن کی شفیقہ خاتون نے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انجمن غریب المسلمین ٹیٹا گڑھ کے امتحان دینے والے تمام طلبہ کامیاب ہوئے اس اسکول کا پاس تناسب100فیصد رہا اول مقام دانش انور ولد محمد نسیم نے کل مارکس 636 حاصل کیا دوسرا مقام آصف اقبال ولد اخیر حسین (مارکس 602) ، تیسرا مقام شمع پروین ولد مختار عالم مارکس(560) بارکپور انجمن اسکول کا پاس تناسب 89فیصد رہا۔ کمرہٹی ہائی اسکول کا پاس تناسب 79.5 فیصد رہا یہاں پہلا مقام محمد محسن عرفات (مارکس 573)، دوسرا ہما کونین (مارکس545) حاصل کیا۔ فری انڈیا ہائی اسکول کا پاس تناسب 98فیصد رہا، یہاں پہلا مقام محمد شہباز عالم (مارکس 544)، نازیہ پروین(مارکس535) اور نسیم بانو (مارکس 533) حاصل کئے۔ انجمن اسلامیہ گرلس ہائی اسکول، 20نور علی لین،کولکتہ۔14 کا مدھیامک پریکشا کا نتائج اطمینان بخش رہا۔ اطلاع کے مطابق اس کل 122 طالبات نے مدھیامک امتحان میں حصہ لیا تھا جن میں 101 طالبات نے کامیابی حاصل کی جبکہ 9طالبات کمپارٹ ہوئیں اور 12فیل ہوئیں۔ ہوڑہ کے سبھی اردو میڈیم اسکولوں میں طالبات نے امتیازی نمبر حاصل کرکے اپنے اسکول کا نام روشن کیا ہے ان میں شیب پور مسلم گرلس ہائی اسکول کی طالبہ درخشاں جبیں سرفہرست ہونے کے ساتھ ہی حساب میں صد فیصد مارکس حاصل کرکے اردو میڈیم طلبہ میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مدھیامک 2013ء کے ٹاپر 24 طلبہ میں ایک مسلم لڑکی انیسہ مندل نے اہم مقام حاصل کرکے مسلم لڑکیوں میں تعلیمی بیداری کا ثبوت پیش کیا تو تعلیمی پسماندگی میں گرفتار اردو آبادی کی بچیوں نے بھی امتیازی نمبر حاصل کرکے کارنامہ انجام دیا ہے۔ شیب پور کی رہنے والی شگفتہ شاہین عرف عرشی جو ادیب و شاعر ڈاکٹر محمد شمشیر عالم کی بیٹی ہے، انہوں نے 629 مارکس حاصل کرکے اردو میڈیم طلبہ میں اول مقام حاصل کیا ہے جبکہ شیب پور مسلم گرلس ہائی اسکول کی طالبہ درخشاں جبین جو ماسٹر سہیل اختر کی بیٹی ہے اس نے 588 نمبر حاصل کرنے کے ساتھ ہی ریاضی کے 100میں 100 نمبر حاصل کرکے اردو میڈیم طلبہ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ آفتاب عالم نے ہوڑہ کے اردو طلبہ و گارجین کو خوشخبردی ہے کہ ان کے اسکول میں سائنس شعبہ کا آغاز ہورہا ہے۔ اس سال مدھیامک پاس کرنے والے طلباء و طالبات ہوڑہ ہائی اسکول میں آرٹس کے علاوہ سائنس شعبہ میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہوڑہ کے اردو داں طبقہ کے لئے یہ بڑی کامیابی ہے۔ انشاء اﷲ آئندہ کامرس شعبہ بھی قائم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سائنس میں کمپیوٹر کو ایک سبجیکٹ کی حیثیت سے شامل کرنے کی کارروائی بھی جاری ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں