اداکار سنجے دت کی درخواست نظر ثانی سپریم کورٹ میں مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-11

اداکار سنجے دت کی درخواست نظر ثانی سپریم کورٹ میں مسترد

ممبئی۔ 1993ء کے ممبئی سلسلہ وار دھماکوں کے فیصلہ پر نظر ثانی کیلئے سنجے دت کی درخواست کو سپریم کورٹ نے جیسے ہی آج مسترد کردیا اس مقدمہ سے وابستہ سینئر وکلاء نے کہہ دیا ہے کہ اب اس اداکار کے پاس خودسپردگی اور جیل جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ جیل جانے کے بعد وہ قانونی راحت حاصل کرنے کی دوبارہ کوشش کرسکتے ہیں۔ ممبئی کے ایک سرکردہ فوجداری وکیل مجید میمن نے جو اس مقدمہ کے کئی ملزمین کی وکالت کی ہے‘ کہاکہ ’’یہ کوئی نئی خبر نہیں ہے‘ اگر انہیں کچھ راحت ملتی تو یہ کوئی خبر ہوسکتی تھی‘‘۔ سنجے دت کے پاس اب جیل جانے کے سوا اب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

نئی دہلی۔ بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی 1993ء بم دھماکہ کے مقدمہ میں راحت حاصل کرنے کی امید ناکام ہوگئی جبکہ سپریم کورٹ نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے 5سالہ سزائے قید کی توثیق کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اداکار کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس پی ستاسیوم اور جسٹس بی ایس چوہان پر مشتمل ایک بنچ نے 21مارچ کو فیصلہ سناتے ہوئے اداکار سنجے دت کو مجرم قرار دیا تھا اور سزائے قید کی 5سالہ معیاد کی توثیق کی تھی۔ سنجے دت نے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست پیش کی تھی۔ سنجے دت کو خودسپردگی کیلئے مزید 4ہفتے کی مہلت دی گئی اور ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی تین سال چھ ماہ کی سزائے قید کی مدت مکمل کریں۔ انہیں 16مئی کو جیل عہدیداروں کو خود سپردگی کرنی ہوگی۔ درخواست نظر ثانی مسترد کردئیے جانے کے بعد 53 سالہ سنجے دت کے سامنے عدالت سے راحت حاصل کرنے کا صرف ایک متبادل موجود ہے۔ انہیں عدالت میں درخواست دوبارہ پیش کرنی ہوگی۔ بعدازاں ضمانت کی تازہ درخواست داخل کرنے کے بعد تھروکازو کندرم مصنف کورٹ مجسٹریٹ مسٹر سیوا نے ان کی مشروط ضمانت منظور کی جس کے تحت انہیں اس بات کا پابند بنایا گیا کہ وہ ماملا پورم پولیس اسٹیشن میں روزانہ حاضر دیں گے۔


Supreme Court dismisses actor Sanjay Dutt's review petition

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں