سربجیت سنگھ کی حالت بدستور تشویش ناک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-01

سربجیت سنگھ کی حالت بدستور تشویش ناک

لاہور۔(پی ٹی آئی) ہندوستانی شہری سربجیت سنگھ کے ارکان خاندان ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر بہتر علاج کے سلسلے میں ماہرین سے مشورے کی غرض سے کل ہندوستان واپس ہورہے ہیں۔ سربجیت کے وکیل اویس شیخ نے بتایاکہ کل 11بجے دن 4 ارکان خاندان واگھا سرحد عبور کرتے ہوئے واپس جائیں گے۔ وہ ہندوستان پہنچ کر آئندہ اقدام کے تعلق سے مشورے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ سربجیت سنگھ کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس کی حالت بڑی حدتک بگڑچکی ہے اگرچہ اس کو دماغی طورپر مردہ قرار نہیں دیا گیا ہے۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل محمود شوکت نے جو سربجیت کے علاج کی نگرانی کرنے والی 4رکنی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ہیں‘ توثیق کی کہ اس کی حالت بری طرح بگڑ چکی ہے۔ مسٹر شوکت نے پی ٹی آئی سے کہاکہ ’’اس کی حالت بدستور تشویشناک ہے لیکن اس کو دماغی طورپر مردہ قرار نہیں دیا گیا ہے‘‘۔ ٹیم کے ایک رکن راٹھر نے کہاکہ ’’ہماری تازہ ترین تحقیقات کے مطابق اس کی حالت میں کوئی بہتری نہیں ہوئی ہے بلکہ حالت مزید بگڑ گئی ہے‘‘۔ سربجیت لاہور کے سرکاری جناح ہاسپٹل کے خصوصی انٹنسیو کیر یونٹ میں زندگی اور موت کی کشمکش سے گذر رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں