نئی دہلی۔(یو این آئی) لوک سبھا میں آج 2013-14 کا مالیاتی بل بحث کے بغیر منظور کرلیا گیا کیونکہ اس وقت پوری اپوزیشن نے ایوان کا بائیکاٹ کیا۔ حکومت نے متعدد ترمیمات کے ساتھ بل پیش کیا۔ اس میں ایک ترمیم شق 51 میں تھی جس کے تحت زرعی زمین کو دولت ٹیکس سے مستثنیٰ کردیاگیا۔ بل پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ پی چدمبرم نے یہ بات واضح کردی کہ حکومت کی نیت زرعی زمین پر دولت ٹیکس نافذ کرنے کی کبھی نہیں تھی اور بعض حلقوں میں اس طرح کے اندیشوں کو رفع کرنے کیلئے وہ اس شق میں ترمیم پیش کررہے ہیں۔ مسٹر چدمبرم نے کہاکہ یہ قانون 1993ء میں بنا تھا اور تب سے ایسا ہی ہے کیونکہ اس کا تعلق میونسپل علاقہ کی زمین سے نہیں ہے جس پر قانون کے تحت تعمیرکی اجازت نہیں۔ یہ ترمیم محض اس لئے لائی گئی ہے کہ اگر اس سوال پر کسی کو شبہ ہوتو وہ بھی رفع ہوجائے۔ اس سوال پرشرومنی اکالی دل اور پنجاب سے منتخب حکمران کانگریس کے ممبروں کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں