میانمار میں تازہ تشدد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-01

میانمار میں تازہ تشدد

ینگون(میانمار)۔ (اے ایف پی) وسطی میانمار میں آج ایک مسجد اور دکانات پر حملہ کے بعد ہجوم کو منشتر کرنے پولیس نے انتباہی فائرنگ کی۔ مذہبی انتشار سے متاثرہ ملک میانمار میں تشدد کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ حادثاتی طورپر ایک خاتون‘ ایک نوجوان راہب سے ٹکرا گئی اور اس راہب کا کاسہ زمین پر گرگیا۔ ینگون سے 100 میٹر شمال میں واقع ایک چھوٹے سے ٹاون اوکن میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد لڑائی چھڑ گئی۔ گذشتہ ماہ میانمار کے اہم شہر ینگون کے شمال میں تشدد کے واقعات میں بدھسٹ راہبوں نے مسلمانوں کے مکانات‘ دکانات اور مساجد پر حملے کئے تھے۔ میانمار پولیس فورس کو موصولہ ابتدائی اطلاعات کے بموجب آج ایک مسجد اور قریبی دکانات پر حملے کئے گئے۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا۔ ماینمار کی پولیس نے بدھ راہت سے ٹکرا جانے والی مسلم خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں