بلوچستان میں نواز لیگ متحدہ حکومت قائم کرنے کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-19

بلوچستان میں نواز لیگ متحدہ حکومت قائم کرنے کوشاں

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دیگر 2قوم پرست جماعتوں نے بلوچستان میں متحدہ حکومت قائم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے تاہم جنوب مشرق پاکستان کے شورش زدہ صوبہ میں چیف منسٹرکے انتخاب سے متعلق اختلافات ہنوز موجود ہیں۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں پشتونوں کی آبادی ہے اور پشتون خوا ملی عوامی پارٹی (پی ایم اے پی) ان کی نمائندگی کرتی ہے۔ 11مئی کو منعقدہ انتخابات میں پی ایم اے پی واحد سب سے بڑی جماعت کی حیثیت سے ابھری ہے اور صوبائی اسمبلی میں 51راست منتخبہ نشستوں میں سے اسے 10نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا موقف پھر بھی مستحکم ہے کہ اسے چھوٹی چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی تائید زیادہ حاصل ہے۔ پی ایم ایل(ن) اب پی ایم اے پی اور نیشنل پارٹی سے حکومت تشکیل دینے تیار ہے۔ نیشنل پارٹی کو صوبہ کے جنوبی علاقوں کے بلوچیوں کی حمایت حاصل ہے۔ پی ایم ایل (ن) فی الحال پارٹی کے سینئر لیڈر ثناء اﷲ ظہری کو چیف منسٹر مقرر کرنے کا ارادہ ظاہر کررہی ہے۔ ظہری نے کہاکہ پی ایم ایل (ن) سے چیف منسٹر کے عہدہ سے متعلق مسئلہ پر سمجھوتہ ناممکن ہے۔ قوم پرست قائدین کا خیال ہے کہ مسئلہ بلوچستان کا حل صرف ایک ہی صورت میں ممکن ہے کہ صوبہ کو حقیقی نمائندہ قیادت حاصل ہوجائے۔ نیشنل پارٹی قائد عبدالملک نے بتایاکہ صوبہ کی حساسیت کے پیش نطر نواز شریف کو چیف منسٹر منتخب کرنا ہوگا۔ عبدالملک نے کہاکہ نواز شریف کو اب یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنی ہی پارٹی کے کسی کو چیف منسٹر مقرر کریں گے یا پھر اپنے وعدہ کا احترام کریں گے کہ بلوچستان کا چیف منسٹر اتفاق رائے سے ہی منتخب ہوگا۔ پی ایم ایل پی قائد لالہ رؤف نے دعویداری پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی واحد سب سے بڑی فورس بن کر ابھری ہے لہذا رائے دہندوں کا نظریہ قبول کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ نواز شریف نے ہی کہا تھا کہ سندھ اور خبر پختونخوا میں واحدسب سے بڑی پارٹی حکومت قائم کرے گی اور بلوچستان میں بھی اسی اصول پر عمل آوری ہوگی۔ 11مئی کو منعقدہ انتخابات میں پی ایم اے پی واحد سب سے بڑی جماعت کی حیثیت سے ابھری ہے۔

PkMAP, NP, PML-N agree on power-sharing in Balochsitan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں