18/مئی بیجنگ پی۔ٹی۔آئی
ہندوستان، چین کے ساتھ اپنے رشتے کا نیا باب رقم کرنے کیلئے تیار ہے اور دونوں ملکوں کو اختلافات کے باوجود کئی شعبوں میں اپنے موقف میں ہم آہنگی پیدا کرنی چاہئے۔ وزیر امور خارجہ سلمان خورشید نے چینی وزیراعظم لی کیقیانگ کے دورہ ہندوستان کے موقع پر یہ بات کہی۔ خورشید نے چینی سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا کو آج انٹرویو میں کہا "یہ دورہ خاص ہے کیونکہ یہ چینی وزیراعظم کی جانب سے مارچ میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے بیرون ملک پہلا دورہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان رشتہ اب مستحکم اور اچھا ہے"۔ خورشید کا ماننا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک میں اپنے اختلافات کے باوجود بہت کچھ مشترک ہے اور انہیں کئی شعبوں میں اپنے موقف ہم آہنگ کرلینے چاہئیں"۔ "ہندوستان، چین کے ساتھ اپنے رشتے کا نیا باب رقم کرنے کیلئے تیار ہے"۔ India is ready to write new chapter of ties with China: Salman Khurshid
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں