Pak Army Chief Kayani meets Nawaz Sharif
پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آج نامزد وزیراعظم نوازشریف سے زائد از3گھنٹے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ یہ میٹنگ جس کیلئے کیانی نے وقت لیا تھا، دونوں کے درمیان نواز شریف کی پی ایم ایل (این) 11مئی کے جنرل الیکشن میں فاتح بن کر ابھرنے کے بعد سے پہلی ملاقات ہے اور اب نواز شریف کی پارٹی تشکیل حکومت کیلئے تیار ہے۔ 3گھنٹے چلی میٹنگ کے دوران فوجی سربراہ نے ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کا عمومی جائزہ پیش کیا۔ یہ میٹنگ نواز شریف کے بھائی اور پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق چیف منسٹر شہباز شریف کی ماڈل ٹاون قیام گاہ پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پی ایم ایل(این) کا کوئی دیگر لیڈر موجود نہیں تھا۔ ذرائع نے کہاکہ قائدین نے ایک ساتھ لنچ کیا اور کیانی نے نواز شریف کو انتخابات میں ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ جیو نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہاکہ دونوں قائدین نے اتفاق کیاکہ تمام سکیورٹی ادارے سیویلین حکومت کے ساتھ کام کرتے ہوئے ملک کو درپیش بحرانوں پر قابو پائیں گے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں