تازہ مردم شماری - آندھرا پردیش کی آبادی تقریباً ساڑھے آٹھ کروڑ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-04

تازہ مردم شماری - آندھرا پردیش کی آبادی تقریباً ساڑھے آٹھ کروڑ

ریاست کے دارالحکومت میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابل کم ہے ۔ آج یہاں رجسٹرار مردم شماری وائی وی انورادھا کی جانب سے جاری کئے گئے مردم شماری اعداد و شمار کے مطابق ریاست کی جملہ آبادی 8,45,80,777 ہے جس میں دیہی آبادی 5,63,61,702 ہے جب کہ شہری آبادی 2,82,19,075 ہے جو 2011کی مردم شماری کے مطابق ہے ۔ خواتین کی سب سے زیادہ تعداد نظام آباد ضلع میں پائی جاتی ہے ۔ تذکیر تانیث کا تناسب 1040/1000 ہے جبکہ حیدرآباد میں یہ تناسب سب سے کم 954/1000 ہے ۔ سب سے زیادہ آبادی والا ضلع رنگاریڈی ڈسٹرکٹ ہے جہاں کی آباد 52,96,741 ہے اور ضلع وزیا نگرم کی آبادی سب سے کم344474 اشخاص پر مشتمل ہے ۔ یدا گنٹیاڈا، وشاکھاپٹنم میں آبادی میں اضافہ کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔ ریاست کی آبادی میں 12.47 فیصد ایس سی اور 7فیصد ایس ٹی ہیں ۔ ریاست میں ورکرس کی تعداد 3,94,22,906 ہے ۔ محبوب نگر میں شرح خواندگی سب سے کم 53.63 فیصد ہے جب کہ شہر 83.74 فیصد کے ساتھ ٹاپ نمبر پر ہے ۔ ریاست میں جملہ شرح خواندگی 67.66 فیصد ہے ۔ خواندگی کے معاملہ میں تقریباً تمام اضلاع میں خواتین ہنوز پیچھے ہیں اور یہ تناسب 59.74/75.56 ہے ۔ حیدرآباد، وشاکھاپٹنم اور مغربی گوداوری کو چھوڑکر مابقی اضلاع میں یہ فرق تقریباً20فیصد کا ہے ۔

The total population of the Andhra Pradesh is 8, 45, 80,777, according to the census released by the Registrar of Census, YV Anuradha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں