جعلی نوٹوں کی گردش - مرکزی وزرات خزانہ اور آر بی آئی کا اقدام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-04

جعلی نوٹوں کی گردش - مرکزی وزرات خزانہ اور آر بی آئی کا اقدام

جعلی نوٹوں کی گردش کو کنٹرول کرنے کے لیے مرکزی وزرات خزانہ اور آر بی آئی کا اقدام
میسور اور کوچی میں عنقریب ہی 10 روپئے کے پلاسٹک نوٹ جاری کئے جائیں گے
جنوبی ہند میں سب سے زیادہ جعلی نوٹوں کی گردش کے روک تھام کے لیے مرکزی وزرات خزانہ اور آر بی آئی، ملک بھر میں پہلی مرتبہ میسور اور کوچی شہروں میں 10روپئے کے پلاسٹک نوٹ جاری کئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ اس اقدام سے مرکزی وزرات خزانہ اور آر بی آئی جنوبی ہند میں جعلی نوٹوں کی گردش کو روکنے کی کوشش کرے گی، مرکز نے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے لیے جنوبی ہند سے میسور اور کوچی کے علاوہ جئے پور، بھوبنیشور، اور شملہ میں 10روپئے کے ایک ارب پلاسٹک نوٹس جاری کریں گے ۔ نیشنل کرائمس ریکارڈ بیورو کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق کرناٹک میں یکم جنوری 2012 سے 31دسمبر 2012کے دوران، ایک ہزار روپئے کے تقریبا 6,386جعلی نوٹس، 500کے تقریبا 12,226 جعلی نوٹس، 100روپئے کے تقریبا 1,247جعلی نوٹس، اور 50روپئے کے تقریبا 1,057جعلی نوٹس ضبط کئے گئے ہیں، صرف ریاست کرناٹک میں ضبط کئے گئے جعلی نوٹوں کی کل مالیت 1کروڑ26لاکھ 76ہزار 560روپئے ہیں ۔ اسی میعاد میں ریاست کیرلا میں ضبط کئے گئے جعلی نوٹوں کی مالیت 29لاکھ 9ہزار 3سو روپئے ہیں ۔ اور ریاست آندھر ا پردیش میں ضبط کئے گئے جعلی نوٹوں کی کل مالیت 1کروڑ97لاکھ،81ہزار، 910روپئے ہیں ۔ اور تمل ناڈو میں ضبط کئے گئے جعلی نوٹوں کی مالیت 2کروڑ،54لاکھ،25ہزار روپئے بتا یا گیا ہے ۔ جبکے دوسرے نوٹوں کے مقابلے میں 10روپئے کے جعلی نوٹ، گردش میں نہیں ہیں، لیکن پھر بھی 10روپئے کے پلاسٹک کے نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں، اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 روپئے کے پلاسٹک نوٹس صرف پائلٹ پراجکٹ کے طور پر جاری کئے جار ہے ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر ڈینامنیشن کے نوٹس بھی جاری کئے جانے کے منصوبہ بندی پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ اور عالمی سطح پر آسٹرلیا، نیوزی لینڈ جیسے ممالک جعلی نوٹوں کی گردش کو روکنے کے لیے پلاسٹک کے نوٹس جاری کر چکے ہیں، اور بھارت بھی پائلٹ پراجکٹ کے طور پر جاری کئے جانے پلاسٹک نوٹس کے بعد ان ممالک میں عنقریب شامل ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں آر بی آئی نے ٹینڈرس بھی جاری کر دئے ہیں اور متعلقہ کمپنیوں سے نمونے بھی جمع کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ آر بی آئی ذرائع کے مطابق جنوبی ہند میں میسور، کوچی، جئے پور بھوبنیشور، اور شملہ میں عنقریب پالیمر نوٹس جاری ہو جائیں گے، اور سلسلے میں آر بی آئی نے کوئی مدت متعین نہیں کیا ہے ۔ اور جعلی نوٹوں کی گردش کو روکنے کے لیے مرکزی وزرات خزانہ،آر بی آئی، وزرات داخلہ،مرکز اور ریاستی حکومت کے انٹیلی جنس ایجنسیاں، سی بی آئی،مشترکہ طور پر جعلی نوٹوں کی گردش کی روک تھام کے لیے کام کر رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ جعلی نوٹوں کی روک تھام کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے نیشنل انوسٹگیشن ایجنسیز ( این آئی اے ) کو با اختیار بنا یا گیا ہے ۔ جس سے مستقبل میں جعلی نوٹوں کی گردش اور اس کی وجہ سے جو نقصانات ہونگے اس پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔

Circulation of fake currency notes, Initiative of finance ministry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں