علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی کردار بحال کیا جائے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-30

علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی کردار بحال کیا جائے

کانگریس کے قومی ترجمان م افضل نے محمد علی جوہر یونیورسٹی کو اقلیتی درجہ دینے کے قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اور کانگریس کی قیادت والی حکومت کی ہمیشہ سے یہ پالیسی رہی ہے کہ اقلیتی اداروں کو منظوری دی جائے اور اسی مقصد کے تحت اس کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ مسٹر افضل نے کہاکہ کمیشن نے سابقہ روایت کو برقرار رکھت یہوئے ایک تاریخی فیصلے کے تحت مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو اقلیتی ادارہ قرار دیا۔ اس سے قبل کمیشن نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اقلیتی کردار عطا کیا تھا جس کا ملک بھر میں خیرمقدم کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پہلے عام طورپر شکایت کی جاتی تھی کہ اقلیتی اداروں کو منظوری نہیں دی جاتی اور کسی طرح کی شکایتوں کے ازالہ کیلئے یوپی اے حکومت کی انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت نے پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت قومی کمیشن برائے اقلیتی کمیشن ادارہ جات کو آئینی درجہ دیتے ہوئے اسے اقلیتی اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اور اس کی قیادت والی حکومتیں اس بات کی پابند ہیں کہ اقلیتوں کو ان کے ادارے آزادی کے ساتھ چلانے کا حق ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بھی اقلیتی کردار ملے۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے بھی طلبہ سے اپنے حالیہ خطاب میں اس خواہش کا بالواسطہ ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ اے ایم یو کو آٹو نومی دی جائے۔

minority status for amu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں