ایران پاکستان گیس پراجکٹ میں تاخیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-30

ایران پاکستان گیس پراجکٹ میں تاخیر

لاکھوں ڈالر مالیتی ایران۔ پاکستان گیس پائپ لائن پراجکٹ کی تکمیل اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک کہ پاکستان میں عبوری سیاسی دور ختم نہ ہوجائے۔ دسمبر 2014ء تک گیس پائپ لائن کی تکمیل کیلئے جو مہلت مقرر کی گئی تھی اُس کی پابندی ناممکن نظر آتی ہے۔ پراجکٹ میں تاخیر اس لئے ہورہی ہے کیونکہ پائپ لائن کی تعمیر کا آغاز کرنے کیلئے اہم منظوری دینانگر ان کار حکومت کے اختیار سے باہر ہے۔ معتمد پٹرولیم پاکستان عابد سیعد نے کہاکہ یہ تاخیر امکان ہے کہ پاکستان کے توانائی بحران میں مزید شدت پیدا کردے گا۔ پاکستان میں پراجکٹ پر کام اقتدار کی منتقلی اور انتخابات کی وجہہ سے معطل ہوچکا ہے۔ پائپ لائن پراجکٹ سے متعلق بعض مسائل پر وزارت پٹرولیم کو آئندہ حکومت کی منظوری ضروری ہے۔ منیجنگ ڈائرکٹر بین ریاستی گیس کمپنی مبین سولات نے کہاکہ ایران 1150 کیلو میٹر کے حصہ کی 7فیصد تکمیل ہوچکی ہے۔ پاکستانی حدود میں انجینئرنگ، خریداری اور تعمیری کمپنیوں کی جانب سے مشینیں اور افرادی طاقت منتقل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ضمانت کی عدم موجودگی کی وجہہ سے کوئی کام نہیں ہوسکا۔

Political transition may delay Iran-Pakistan gas project

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں