اترپردیش - عالم دین کو مملکتی وزیر کے درجہ کا حامل عہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-30

اترپردیش - عالم دین کو مملکتی وزیر کے درجہ کا حامل عہدہ

حکومت اترپردیش نے بریلوی فکر کے حامل ایک نامور عالم دین محمد توقیر رضا خان کو ہینڈلوم ڈپارٹمنٹ کا مشیر مقرر کیا ہے۔ یہ عہدہ مملکتی وزیر کے درجہ کا حامل ہے۔ بی جے پی نے حکومت کے اس موقف پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے مسلم رائے دہندوں کو لبھانے کی کوشش قرار دیا۔ محمد توقیر رضا خان اتحاد ملت کونسل کے صدر بھی ہیں اور ان کا تعلق بریلی سے ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ 27مئی کو یہ تقرری عمل میں آئی۔ بی جے پی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گورنر بی ایل جوشی سے اس فیصلہ کو بدل دینے پر زور دیا۔ پارٹی نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ تقرر کیا گیا ہے۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ ان کے تقرر کے بعد توقیر رضا خان نے کہا تھا کہ اگرچہ کہ اتحاد ملت کونسل برقرار رہے گا اور وہ لوک سبھا انتخابات کا مقابلہ نہیں کریں گے لیکن سماج وادی پارٹی کی تائید کریں گے۔ اس کا مطلب یہی ہوا کہ وہ پارٹی سے اتحاد کرتے ہیں۔ خالد مجاہد کے ارکان خاندان کو سماج وادی پارٹی حکومت کی مالی امداد کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کے چیف ترجمان وجئے بہادر پھاٹک نے کہاکہ گورنرکو اس معاملہ میں مداخلت کرنی چاہئے۔

Mohd Tauqeer Raza Khan as advisor in handloom department

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں